آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہونگی۔وزیر مملکت پٹرولیم


مصدق ملک نے کہا ہے کہ معاشی بحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہونگی۔وزیر مملکت پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی کے باعث جلد مہنگائی میں کمی آئے گی، آئندہ امیر اور غریب آدمی کے گیس کے بل میں فرق ہوگا۔
وزیر مملکت پٹرولیم نے مزید کہا کہ عمران خان خود اپنے گھر میں بیٹھا ہوا اور لوگوں کے بچوں کو جیل بھیجنے کی بات کر رہا ہے، عمران خان کہتا ہے کہ غریب کے بچوں کو جیلوں میں جھونک دو، عمران خان قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور کوئی اسے پوچھنے والا نہیں، ہیرے جواہرات چوری کرنے والے سے کوئی حساب نہیں لے رہا، عمران خان کی حکومت نے عارف نقوی کی کمپنیوں کو اربوں کا فائدہ دیا۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ فونٹ استعمال کرنے پر مریم نواز کو 7 سال کی قید ہوئی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو تاحیات نااہل کر دیا گیا، عمران خان چاہتے ہیں انہیں کوئی جیل میں نہ ڈالے، عمران خان کارکنان کو کہتا ہے کہ میرے گھر کے باہر آجاؤ کہیں مجھے گرفتار نہ کرلیں۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 19 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 18 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 21 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل



