جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان جیل بھروتحریک شروع کرے، ایسا جواب دیں گے جو ان کے ذہن وگمان میں نہیں ہوگا۔رانا ثناء اللہ

جیل بھرو تحریک شروع کرنے والا بنکر میں چھپا بیٹھا ہے،وفاقی وزیر قانون

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان جیل بھروتحریک شروع کرے، ایسا جواب دیں گے جو ان کے ذہن وگمان میں نہیں ہوگا۔رانا ثناء اللہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کنونشن کا انعقاد الیکشن لڑنے کیلئے کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن چاہتی ہے انتخابات شفاف ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ عمران خان جیل بھروتحریک شروع کرے، ایسا جواب دیں گے جو ان کے ذہن وگمان میں نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شیدا ٹلی کہتا ہے کہ ن لیگ الیکشن سےبھاگ رہی ہے، پنڈی کےشیطان دیکھو پنڈال ن لیگ کے ورکرز سے بھرا ہوا ہے۔ راولپنڈی کی دونوں سیٹوں سے پنڈی کے شیطان کو ہرائیں گے۔


رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک شروع کرنے والا بنکر میں چھپا بیٹھا ہے، تم جیل بھرو تحریک شروع کرو ایسا جواب دیں گے تمہارے ذہن وگمان میں نہیں ہوگا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلاناچاہتا ہے، وہ جدوجہد کررہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرے، عمران خان اور حواریوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کیلئےنوٹس جاری

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ریفرنس، نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کیلئےنوٹس جاری

توشہ خانہ ریفرنس، احتساب عدالت نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کے لئے 23 مئی کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری ، نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کےریفرنس پر سماعت ہوئی۔ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ارشد تبریز ایڈوکیٹ عدالت میں  پیش ہوئے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت پیش ہوئے، توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔

 جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں ۔اس اپلیکشن کو نیب ہیڈ کوارٹر بھجوا دیتا ہوں۔

  پراسکیوٹر نے کہا کہ شارٹ نوٹس کردیں ۔

 احتساب عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے 23 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی جسے عدالت نے منطور کر لیا۔

وکیل ارشد تبریز نےموقف اختیار کیا کہ صدر آصف علی زاردی کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے ان کی حد تک کیس نہیں چل سکتا ۔

 نیب پراسیکوٹر نےکہاکہ صدراتی استثنیٰ کے حوالے سے درخواست مل گئی اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل

اسرائیلی فوج نے غزہ میں فوجی کارروائی شروع کردی، رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران 12 فلسطینی شہید ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل

اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل ہوگئے ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ میں فوجی کارروائی شروع کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کی صبح اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک رفح شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ وہ رفح کے مشرقی حصے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 12 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

علازہ ازیں غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ اور مصر کی سرحد پر رفح کراسنگ سے فوٹیج میں گولیوں اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔مغربی کنارے میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

فلسطینی اور مصری حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹینک غزہ کے جنوبی قصبے رفح میں داخل ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں دو ریزرو فوجی افسران کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جن کا تعلق اسرائیلی فوج کی 6551ویں بٹالین کے 551ویں بریگیڈ سے تھا ۔ دونوں کی عمریں 31 سال تھیں اور دونوں اسرائیلی فوج میں میجر تھے۔ اس سے قبل اتوار کو کریم شالوم بارڈر کراسنگ کے قریب راکٹ حملے میں چار اسرائیلی فوجی مارے گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،سی بی ڈی کے پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

پنجاب میں رئیل سٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے قیام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی (سی بی ڈی) کے پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں آئی ٹی سٹی کے لئے چین، جنوبی کوریا اور سعودی عربین کمپنیوں سے ڈیل فائنل کرنے کی ہدایت دی گئی اور سی بی ڈی پراجیکٹ پر سال بہ سال ٹارگٹ مکمل کرنے اور پیش رفت کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے قائد ڈسٹرکٹ، باب ڈسٹرکٹ اور پنڈی ڈسٹرکٹ کے بار ے میں جائزہ رپورٹس اجلاس میں پیش کیں۔

اجلاس میں پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سنٹرز قائم کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ سیالکوٹ میں سٹی آف سپورٹس قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو فیروز پور روڈ پر گرینڈ سوک سنٹر لاہور کے قیام کے بار ے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ لاہور کلمہ چوک پر سی بی ڈی گرینڈ سینٹرل سیشن قائم ہو گا جبکہ گرینڈ سوک سنٹر میں 600 شاپس اور ریسٹورنٹس قائم ہوں گے، سی بی ڈی مین بلیوارڈ پر ماحول دوست بلیوروڈز بنائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll