Advertisement
پاکستان

لاہور ہائی کورٹ کا عمران خان کو 5 بجے تک پیش ہونیکا آخری موقع

عدالت نے عمران خان کو آج دوپہر 2 بجے طلب کیا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 20th 2023, 8:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور ہائی کورٹ کا عمران خان کو 5 بجے تک پیش ہونیکا آخری موقع

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پیر کو شام 5 بجے تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے عمران خان کو آج دوپہر 2 بجے طلب کیا تھا۔

2 بجےکیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ 2 بجےکا وقت تھا کہاں ہیں عمران خان؟ عمران خان کے وکلا نے بتایا کہ وہ راستے میں ہیں،کچھ دیر میں پہنچ جائیں گے، سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہا کہ سکیورٹی کا مسئلہ میں نے حل نہیں کرنا، سماعت کچھ دیرکے لیے ملتوی کر رہے ہیں، عدالت میں رش بھی کم کریں۔

Advertisement