Advertisement
پاکستان

صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن کا کل اہم اجلاس طلب

الیکشن کمیشن آئینی اختیار اور اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 20 2023، 10:33 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن کا کل اہم اجلاس طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی جانب سے دو صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 9 اپریل کو پنجاب اور کے پی میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن صدر کی جانب سے تاریخ کے تعین پر مبنی خط کے نکات اور آئینی اختیار استعمال کرنے کی شق کا جائزہ لے گا جس کے بعد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔

Advertisement
Advertisement