Advertisement
پاکستان

صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کی تاریخ دے دی۔

پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 9اپریل کو انتخابات ہوں گے۔صدر مملکت

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 20th 2023, 9:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کی تاریخ دے دی۔

صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا، جس کے تحت دونوں صوبوں میں 9اپریل کو انتخابات ہوں گے۔عارف علوی کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کےلئے آئینی اور قانونی حق استعمال کیا۔آئین کی خلاف ورزی سے بچنے کےلئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا۔

صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے سیکشن 57  دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے، آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ عدالتی فورم سےکوئی حکم امتناع نہیں ہے، حکم امتناع نہیں لہٰذاسیکشن57 ایک کے تحت اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔

یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے الیکشن کمیشن کو مشاورت کے لیے خط بھی لکھے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کی الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

Advertisement