Advertisement
پاکستان

چین کی پاکستان کےلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری

اسٹیٹ بینک کو چین کے ترقیاتی بینک سے رقم اسی ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے،وفاقی وزیر خزانہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 22 2023، 6:06 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین کی پاکستان کےلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

 اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے ترقیاتی بینک کی 70 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کے لیے رسمی ضابطے کی تمام کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے چینی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے منظوری بھی دے دی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو چین کے ترقیاتی بینک سے رقم اسی ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے، رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

 

Advertisement
Advertisement