پاکستان
بارکھان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی
دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا
بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق دھماکا بارکھان کے رکنی بازار میں صبح کے اوقات میں ہوا، جب لوگ خریداری کیلئے جائے وقوع پر موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4 افراد جان بحق جبکہ 12 زخمی ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دھماکے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان،بلاول بھٹو،وفاقی وزیر داخلہ سمیت مختلف سیاستدانوں نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے دھماکے کی رپورٹ بھی طلب کرہوئے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان میں امن اور ترقی کے دشمن ہیں، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، اللہ تعالیٰ دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
تفریح
کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا
کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا، سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
اسکوئڈ گیم کے مداحوں کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئے میکرز نے سیزن 2 کا شاندار ٹریلر ریلیز کر دیا ہے جس کو ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور وہ اس کی ریلیز کے منتظر ہیں۔
View this post on Instagram
مشہور جنوبی کورین تھرلر سیریز میں لی جونگ جے، جو سیزن 1 میں ’سیونگ گی ہن‘ المعروف ’پلیئر 456‘کا کردار نبھا رہے تھے، ایک بار پھر جان لیوا گیم جلوہ گر ہوں گے، سیریز کے سیزن 2 کی اس نئی کہانی میں ’گی ہن‘ کا کردار اسکوئڈ گیم کو ختم کرنے اور معصوم جانوں کو بچانے کے لیے پرعزم نظر آتا ہے۔
لی جونگ جے کے ساتھ، وی ہا جن (ہوانگ جون ہو) اور لی بیونگ ہن (فرنٹ مین) بھی اپنے کرداروں کو نبھاتے نظر آئیں گے، سیریز کے میکرز کا دعویٰ ہے کہ سیزن 2 شائقین کے لیے مزید سنسنی خیز اور ڈرامائی لمحات لائے گا۔
یاد رہے کہ ستمبر میں نیٹ فلکس کی جانب سے رکھے گئے ایک ایونٹ میں اسکوئڈ گیم سیزن 2 کی ایک مختصر جھلک بھی دکھائی گئی تھی، جس میں گی ہن کا نیا مشن دکھایا گیا تھا۔ شائقین کے دلوں پر راج کر کے دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرز کمانے والی اس سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
موسم
ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا
علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا
پنجاب میں سموگ کا راج بدستور برقرار، ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا۔
ملک کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جہاں ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد کافی زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا جب کہ 557 ائیر انڈیکس کے ساتھ شیخوپورہ دوسرے نمبر پر رہا اور لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں تیسرے نمبر آ گیا،
دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں بھارتی شہر کولکتہ 406 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
پاکستان
دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری رہے گا،علی امین گنڈاپور
دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بانی پی ٹی آئی کال آف نہیں کرتے، وزیر اعلیٰ گنڈا پور
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دھرنے کی کال بانی پی ٹی آئی نے دی اور انہوں کہا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک میں کال آف نہیں کروں گا۔
مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی پاکستان تحریک انصاف اور ہمارے لیڈر بانی چیئرمین نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم ایک پرامن پارٹی ہیں اور ہم پاکستان کی واحد پارٹی ہیں کہ جنہوں نے ہمیشہ ہماری نوجوان نسل اور ہماری آنے والی نسل کے لیے ملک میں قانون کی بالادستی، اپنے آئین کا تحفظ، اپنی حقیقی آزادی، اپنی خودداری اور حقیقی جمہوریت کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری پارٹی کے ساتھ ایک فسطائیت، ایک جبر، ایک ظلم، جس میں ہماری چادر اور چادریواری کو پامال کیا گیا، ہم پر جعلی مقدمے درج کیے گئے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہمارا لیڈر آج جیل میں ہے، ہمارے لیڈر کی بیوی کو ناجائز جیل میں ڈالا گیا، ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں اور ووٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور یہ ایسا ایک ظالمانہ رواج اور روایت ڈالی گئی جو کہ پاکستان ہی نہیں دنیا کی سیاسی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی پھر بھی ہم پرامن ہوکر اپنے حق کی بات کررہے ہیں۔
گنڈا پور نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پر امن احتجاج کرنے والے ہمارے سیکڑوں کارکن شہید کردیے گئے، سیدھی گولیاں ماری گئیں، سیکڑوں کارکن زخمی ہیں جن کا ٹرک ابھی آرہا ہے، شہدا کا ٹرک بھی ابھی آرہا ہے، ہزاروں کارکن اس وقت گرفتار ہیں، آخر ہمارے راستے میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کی گئیں۔ ہم پر تشدد نہ کیا جاتا تو ہمارے لوگ بھی جواب نہ دیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے جائز حقوق کی بات کررہے ہیں جب بھی ہم جلسے کی بات کرتے ہیں ہمیں اجازت نہیں دی جاتی، جب پرامن احتجاج کی بات کرتے ہیں تو ہمیں اجازت نہیں ملتی اور جب ہم عدالتوں سے انصاف لینے جاتے ہیں تو نہ ہمیں عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے اور نہ ہی اسمبلی کا فلور یا پارلیمان کا تقدس ہے نہ اس کا اس ملک میں کوئی احترام رہ گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اب ہمارے پاس کیا چوائس ہے؟ ظاہر ہے ہمارے پاس یہی چوائس ہے کہ جلسے کی اجازت نہ ملے تو ہم جاکر مظاہرہ کرکے اپنا ایک بیانیہ دیں؟ بات یہ ہے کہ ہم لوگوں نے اس سے پہلے جب جلسے کا اعلان کیا اسلام آباد میں، ہم پر فسطائیت کی گئی، پھر ہم نے ایک پُرامن کال دی، بارہا میں نے اور بانی چیئرمین نے کہا کہ ہم ڈی چوک جائیں گے، پرامن طریقے سے جائیں گے اور پرامن طریقے سے ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گے۔
انہوں ںے کہا کہ وہ علاقہ جہاں پر اجازت نہیں ہے، جہاں پر خان صاحب کا اشتہار ہے، یہ کال خان صاحب نے دی اور خان صاحب نے کہا کہ یہ دھرنا جاری رہے گا اور اس وقت تک جاری رہے گا جب تک میں کال آف نہیں کروں گا، تو پہلی بات یہ ہے پورے پاکستان کے عوام کے لیے کہ دھرنا جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنا ختم نہیں ہوا دھرنا ایک تحریک ہے جو عمران کان کی کال تک جاری رہے گا۔
-
جرم ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ