پاکستان
جب جیلیں بھرنی ہیں تو پہلے دوردراز کی جیلیں بھریں گے،رانا ثناءاللہ
ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ اور شاہ پور جیلوں میں کافی گنجائش ہے،وفاقی وزیر داخلہ
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک عمران خان کے لئے ڈوب مرو تحریک بن گئی ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی اسلام آباد پر حملہ آور ہوتا ہے تو کبھی اسلام آبادسیل کرنے کی دھمکی دیتا ہے،جب کچھ نہ ہوا تو تمام ناکامیوں کے بعد اسمبلیاں توڑنے کا حربہ استعمال کیا۔
آڈیو لیکس کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ پرویز الہٰی کہہ رہے تھے کہ فلاں کیس فلاح جج کے پاس لگانا ہے، ہمارا موقف ہے از خود نوٹس لیتے ہوئے اس کی انکوائری کی جائے، پرویزالہٰی نے جج کے ساتھ تعلق کا تاثر کیوں دیا؟ تحقیقات تک کسی معزز جج پر الزام لگانے کے حق میں نہیں۔
راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے 8 ماہ سے ملک میں فتنہ اور فساد برپا کر رکھا ہے، ان کابیانیہ صرف اور صرف کنفیوژن پھیلانے کے لئے ہے، عمران خان نے پونے 4 سال مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی اور اب مسائل بڑھانے کی کوشش کررہا ہے،ہم ملک کومسائل سے نکالنے کی کوششوں میں لگے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جو جیل جانا چاہتا ہے اسے جیل ہی بھیجا،کسی بیگار کیمپ نہیں بھیجا، ان سب کو 30،30 دنوں کےلیے بند کیا گیا ہے، جب جیلیں بھرنی ہیں تو پہلے دوردراز کی جیلیں بھریں گے، ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ اور شاہ پور جیلوں میں کافی گنجائش ہے، اس کے بعد لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کی جیلیں بھریں گے۔
علاقائی
عدالت کا موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم
محکمہ اسکولز کو فائنل نوٹس دے رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ
لاہور ہائیکورٹ نےموسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ سے تدارک کی درخواستوں کا 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت نے کہا کہ محکمہ اسکولز کو فائنل نوٹس دے رہے ہیں۔
دوران سماعت عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اقدامات کی تعریف کی جب کہ ایڈووکیٹ جنرل نےعدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف مقدمات کیے جارہے ہیں۔
علاقائی
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
خولہ اور قاسم نے احتجاج اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں کوئی اور جگہ میسر نہ ہونے پر کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ کرانے کا فیصلہ کیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب راستے بند ہیں جس کی وجہ عوام کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ایسے میں ایک نو بیاہتے جوڑے کا کنٹینرز کے ساتھ انوکھا فوٹو شوٹ وائرل ہوا ہے جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی خولہ اور قاسم نے احتجاج اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں کوئی اور جگہ میسر نہ ہونے پر کنٹینرز کے سامنے فوٹو شوٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔
فوٹو شوٹ کی تصاویر ایک مقامی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں لکھا گیا ہے کہ، ’جب آپ کو اپنی شادی کے دن کوئی اور جگہ نہ ملے، کیونکہ سب بند ہے، خولہ اور قاسم کے لیے یادگار لمحے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور کنٹینرز کی تنصیب کے باعث شہر کی سڑکیں بند ہیں،اسکول بند ہیں، اور لوگوں کی نقل و حرکت مفلوج ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کی زندگی کا لائف ٹائم ایونٹ ہے جسے لاک ڈاؤن نے ہیلو کہا، ایک اور صارف نے لکھا کہ جب آپ کو اپنے بڑے دن پر کوئی اور جگہ نہیں ملی، چونکہ سب کچھ بند تھا۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے کام نہیں رکنا چاہئے۔
جہاں کچھ لوگوں نے اس منفرد فوٹو شوٹ کو سراہا، وہیں کچھ نے اسے عجیب اور غیر روایتی قرار دیا۔،لیکن یہ بات تو طے ہے کہ یہ فوٹو شوٹ ہمیشہ یادگار رہے گا۔
وائرل ویڈیوز و تصاویر صارفین کی توجہ تیزی سے حاصل کر رہے ہیں جنہیں 15 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مجموعی طور پر 20 ہزار سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں۔
کھیل
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
بھارت نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی
پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز کی بڑی شکست دے کر بارڈر گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلا میچ پرتھ میں کھیلا گیا جس کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تاہم میزبان ٹیم 104 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 487 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں کینگروز بیٹنگ لائن اپ دوسری اننگز میں بھی فلاپ رہی اور پوری ٹیم 238 رنز ہی بناسکی، 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخلہ نہ ہوسکے، ٹریوس ہیڈ 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے کپتان جسپریت بمرا نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے، محمد سراج نے میچ میں 5 اور ہرشت رانا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز مجموعی طور پر 17 وکٹیں گری تھیں، جس سے بظاہر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ یہ میچ تیسرے دن ہی ختم ہوجائے گا لیکن بھارتی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرکے ناقدین کو خاموش کردیا۔
پہلی اننگز
بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وُڈ نے 4 جب کہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
روہت شرما کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے جسپریت بمرا نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 104 رنز پر ہی ڈھیر کردیا، حیران کن طور پر پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں ہی داخل نہ ہوسکے، بھارت کی جانب سے بمرا نے 5، ہرشت رانا نے 3 اور محمد سراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز
پہلے روز 17 وکٹیں گرنے کے بعد کھیل کے دوسرے روز آسٹریلیا کی 3 وکٹیں گریں جس کے بعد دوسری اننگز میں بھارت کے یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل نے دوسرے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 172 رنز بنائے۔
یشسوی جیسوال نے نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ وہ 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، کے ایل راہل 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 5 رنز پر آؤٹ ہونے والے ویرات کوہلی نے دوسری اننگز میں 143 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے نہ صرف اپنی کھوئی ہوئی فارم بحال کی بلکہ آسٹریلیا کے خلاف بھارت کو مضبوط پوزیشن میں کھڑا کردیا۔
ویرات کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 30 ویں سنچری بنائی، آسٹریلوی سرزمین پر یہ انکی 7 ویں سنچری تھی، یوں وہ نے آسٹریلیا کی سرزمین پر سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا 6 سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔
534 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تیسرے دن کے اختتام پر صرف 12 رنز پر ہی 3 وکٹیں گنوادی تھیں، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین اور ناتھن میکسوینی دونوں اننگز میں ناکام رہے۔
دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن میکسوینی صفر، عثمان خواجہ 4، پیٹ کمنز 2، مارنس لبوشین 3، اسٹیو اسمتھ 17، ٹریوس ہیڈ 89، مچل مارش 47، الیکس کیری 36، مچل اسٹارک 12 اور ناتھن لیون صفر پر آؤٹ ہوئے۔
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
پاکستان 2 دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج
-
تجارت 2 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں ملوث 10 ملزمان کو سزا ئیں سنا دیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
علاقائی 2 دن پہلے
صوبائی حکومتوں کی جانب سے پنجاب اور بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ