جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان نے ایک ملزم کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کی،عطا تارڑ

ہماری برداشت کی حد ہے قانونی و سیاسی راستہ اختیار کریں گے،معاون خصوصی برائے وزیر اعظم

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان نے ایک ملزم کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کی،عطا تارڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عثمان ڈار کے پی اے کا اقبالی بیان آیا کہ پچاس لاکھ روپے ٹھیکیداروں سے لے کر عثمان ڈار کو دیے اس پر از خود نوٹس لیا جائے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک ملزم کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کی جس نے رشوت لی اور پیسے آگے پہنچائے۔تاریخ میں پہلی بار ہوا سابق وزیر اعظم نے اعتراف کیا جعلی دستاویزات بناکر ڈار برادران سے نوکری حاصل کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عجیب منطق ہے باقی وکلاء کا کیا قصور ہے کہ ان کے والد جج نہیں ہیں، قاضی فائز عیسیٰ والا قانون سب پر لاگو ہوگا۔ہماری برداشت کی حد ہے قانونی و سیاسی راستہ اختیار کریں گے، الیکشن کے لئے تیار ہیں بنچ کا ایشو ہے جو جج کرپٹ غلام محمود ڈوگر کا حمایت یافتہ ہے، فل کورٹ آئین کی تشریح کرے اور انصاف ہوتا نظر آئے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پندرہ سے بیس فیصد کا کمیشن پہنچایا گیا، عمران خان کے ساتھ بیٹھے شخص کا اسکرپٹ ٹھیک نہیں تھا وہ تو اب کپڑوں کو اتارنے کی کیوں بات کرتے ہیں۔

عطاء تاڑر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں پر جعلی نوکریاں باٹنے کا الزام ہے تو بے شرمی سے دفاع کررہے ہیں، عمران خان اور باقی لوگوں کے لئے قانون الگ الگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کینٹ میں ڈھائی کروڑ کا پلاٹ کیسے ملا چالیس کروڑ روپے کا پلاٹ مل گیا، قاضی فائز عیسی کی بیٹی کو کٹہرے میں بے گناہ کھڑا کیا تو وہ رونے لگی۔

 انہوں نے کہا کہ منحرف اراکین پر فیصلہ دے کر پی ٹی آئی کی حکومت بنائی گئی، مرتضیٰ و مصطفیٰ نقوی کو کوئی جج انکار نہیں کرتا بڑی بڑی کمپنیوں سے تاجر سب ان کی لسٹ اس لئے کہ والد جج ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ لاڈلے کو سہولت کاری دی جاتی ہے کیونکہ وہ ہینڈ سم ہے، میں کرائے کے گھر میں رہتا ہوں کسی کو بریف کیس دیا تو ثبوت دیں، ہائی کورٹ، سپریم کورٹ کے ججز کے اثاثے سامنے لے آئیں اگر رفیق تارڑ سے کسی کی کم جائیداد مل جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

 

دنیا

لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کارگو طیارہ  ڈی ایچ ایل جرمنی کے شہر لیپزگ سے ولنیئس آ رہا تھا،ترجمان ائیر پورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک

لتھوانیا کے دارالحکومت میں ولنیئس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا،جس  کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی  میڈیا کے مطابق ترجمان  ہوائی اڈے ماریئس زیلینیئس کا کہنا  ہے کہ کارگو طیارہ  ڈی ایچ ایل جرمنی کے شہر لیپزگ سے ولنیئس آ رہا تھا کہ اس دوران ولنیئس انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب 2 منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا۔
اب تک کی حاصل ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں2 پائلٹ اور کمپنی کے 2 ملازمین سوار تھے۔جن مبینہ طور پر ایک پائلٹ حادثے میں بچ گیا ہے جبکہ ایک کو  شدید اندرونی چوٹوں کے ساتھ ملبے سے نکالا گیا تاہم وہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے گزر گیا جبکہ باقی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
کارگو طیارہ دو منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا یا ، جس کے نتیجے میں وہاں آگ لگ گئی،جہاں سے 12 مقامی باشندوں کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا اور فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے ،تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا  کہ طیارے کو حادثہ کس  وجہ سے پیش آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے

ایلون مسک نے آئرن مین کا لباس پہنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے ان کے  مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے آئرن مین کا لباس پہنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے ان کے  مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں۔
 ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں یہ دعویٰ کیا کہ وہ وِلن کو شکست دینے کے لیے اپنی امتیازی طاقت کا استعمال کریں گے۔
ایلون مسک کی مضحکہ خیز پوسٹ نے تصوراتی سپر ہیروز کے حریفوں کو بھی مخاطب کیا۔ زبانی کلامی تبصرے میں انہوں نے بیٹ مین کے دشمن جوکر پر طنز کیا، "اوہ، تم اپنے آپ کو 'جوکر' کہتے ہو؟ پھر تم لطیفہ کیوں نہیں سنا سکتے؟ کتنی عجیب بات ہے۔
ایلون مسک نے آئرن مین سوٹ میں اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں ولن کو شکست دینے کے لیے اپنے ممتاز ہونے کی طاقت کا استعمال کروں گا!" اوہ آپ اپنے آپ کو "جوکر" کہتے ہیں، پھر آپ ایک لطیفہ کیوں نہیں سنا سکتے!  یہ کتنی عجیب بات ہے۔
اس تصویر نے ایکس پر مزاحیہ میمز  کو جنم دیا ہے۔ صارفین نے مسک کو اگلے آئرن مین کے طور پر تصور کیا اور مذاق کے ساتھ انہوں نے لکھا، "Irony Man: Meme War  جلد ہی تھیٹرز میں آرہا ہے۔

ایک اور صارف نے مسک کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ تو آپ نے کونسا لطیفہ سنا دیا، آپ نے کبھی کوئی مضحکہ خیز لطیفہ نہیں سنایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی بات چیت کریں گے جن میں دوطرفہ تعاون اور روابط کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی آمد سے قبل بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا 68 رکنی وفد اتوار کو اسلام آباد پہنچا تھا جس میں بیلاروس کے وزیر خارجہ، وزیر توانائی، وزیر انصاف، وزیر مواصلات، وزیر قدرتی وسائل، وزیر ہنگامی حالات اور سربراہ ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل تھے جبکہ بیلاروس کی 43 نمایاں کاروباری شخصیات بھی وفد کا حصہ ہیں۔

بیلاروس کے وفد کا دورہ ایسے موقع پر ہورہا ہے جب تحریک انصاف نے احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے جس کے نتیجے میں حکام نے سرکاری عمارتوں اور سفارتی انکلیو پر مشتمل اسلام آباد کے ریڈ زون کو سیل کررکھا ہے۔

اتوار کو بیلا روس کے وفد کے استقبال کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں داخلے کی کوشش کرنے والے تمام مظاہرین کو گرفتار کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف کو عوام کو درپیش مشکلات کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں اور انکی املاک کے تحفظ کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll