پاکستان
عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا،عثمان ڈار
اگر میں نے کرپشن کی ہے تو مجھے سیالکوٹ میں پھانسی دے دیں،رہنما پی ٹی آئی
اکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ میرے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں، چیف جسٹس معاملے پر ازخود نوٹس لیں۔
عثمان ڈار نے جاوید علی کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جاوید علی کا 164 کا وڈیو بیان چینلز پر چلایا جارہا ہے یہ بیان کیسے ریکارڈ کیا گیا کن حالات میں ریکارڈ کیا گیا تھا جاوید علی خود بتائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے چند چینلز نے چلایا کہ عثمان ڈار ملک سے بھاگ گیا ہے، ان چینلز سے کہنا چاہتا ہوں عثمان ڈار پاکستان میں ہے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر میں نے کرپشن کی ہوتی ڈاکے ڈالے ہوتے تو پاکستان واپس نہیں آتا، تین سال سے مریم نواز کا باپ ملک چھوڑ کر بھاگا ہوا ہے وہ واپس نہیں آیا۔انکا کہنا ہے کہ ملک میں جھوٹا بیانیہ بنایا اور چلایا جارہا ہے، جاوید کبھی میرا ملازم نہیں تھا، جاوید کو اس لیے اٹھایا گیا ہے کہ عثمان ڈار کو فکس کرنا ہے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف دیتا ہوں ایک سو پچاس روپے کی کرپشن تک یہ سامنے نہیں لاسکے، ایک حرام کا روپے بھی اپنے جسم اور اپنی اولاد کے جسم میں نہیں اتارا، اگر میں نے کرپشن کی ہے تو مجھے سیالکوٹ میں پھانسی دے دیں، چیف جسٹس سے اپیل ہے میرے کیس پر سو موٹو نوٹس لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان سے پیچھے نہیں ہٹ رہے اس لیے ہمیں ڈرایا جارہا ہے، جاوید علی کی جان کو خطرہ ہے، فیملی کو خطرہ ہے۔
دوسری جانب جاوید علی پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے، 10 پولیس والے اٹھا کر لے گئے، تشدد کیا گیا، تشدد کر کے کہا گیا قبول کرو عثمان ڈار کیلئے کمیشن لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایسے باندھا گیا جیسے کسی کتے کو باندھتے ہیں، کسی ٹھیکیدار سے رابطہ کیا نہ کسی سے پیسے لیکر عمر ڈار کو دیے، عثمان ڈار کا پی اے ہوں نہ کسی ٹھیکیدار سے تعلق تھا، میرا جو بیان چلایا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔
کھیل
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
بھارت نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی
پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز کی بڑی شکست دے کر بارڈر گواسکر ٹرافی کے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلا میچ پرتھ میں کھیلا گیا جس کی پہلی اننگز میں مہمان ٹیم 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تاہم میزبان ٹیم 104 رنز ہی بناسکی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 487 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 534 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں کینگروز بیٹنگ لائن اپ دوسری اننگز میں بھی فلاپ رہی اور پوری ٹیم 238 رنز ہی بناسکی، 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخلہ نہ ہوسکے، ٹریوس ہیڈ 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے کپتان جسپریت بمرا نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے، محمد سراج نے میچ میں 5 اور ہرشت رانا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز مجموعی طور پر 17 وکٹیں گری تھیں، جس سے بظاہر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ یہ میچ تیسرے دن ہی ختم ہوجائے گا لیکن بھارتی بلے بازوں نے دوسری اننگز میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرکے ناقدین کو خاموش کردیا۔
پہلی اننگز
بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وُڈ نے 4 جب کہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
روہت شرما کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے جسپریت بمرا نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 104 رنز پر ہی ڈھیر کردیا، حیران کن طور پر پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں ہی داخل نہ ہوسکے، بھارت کی جانب سے بمرا نے 5، ہرشت رانا نے 3 اور محمد سراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز
پہلے روز 17 وکٹیں گرنے کے بعد کھیل کے دوسرے روز آسٹریلیا کی 3 وکٹیں گریں جس کے بعد دوسری اننگز میں بھارت کے یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل نے دوسرے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 172 رنز بنائے۔
یشسوی جیسوال نے نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ وہ 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، کے ایل راہل 77 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 5 رنز پر آؤٹ ہونے والے ویرات کوہلی نے دوسری اننگز میں 143 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے نہ صرف اپنی کھوئی ہوئی فارم بحال کی بلکہ آسٹریلیا کے خلاف بھارت کو مضبوط پوزیشن میں کھڑا کردیا۔
ویرات کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 30 ویں سنچری بنائی، آسٹریلوی سرزمین پر یہ انکی 7 ویں سنچری تھی، یوں وہ نے آسٹریلیا کی سرزمین پر سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا 6 سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔
534 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے تیسرے دن کے اختتام پر صرف 12 رنز پر ہی 3 وکٹیں گنوادی تھیں، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین اور ناتھن میکسوینی دونوں اننگز میں ناکام رہے۔
دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن میکسوینی صفر، عثمان خواجہ 4، پیٹ کمنز 2، مارنس لبوشین 3، اسٹیو اسمتھ 17، ٹریوس ہیڈ 89، مچل مارش 47، الیکس کیری 36، مچل اسٹارک 12 اور ناتھن لیون صفر پر آؤٹ ہوئے۔
دنیا
امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ
ایلون مسک کی دولت میں صرف 20دنوں کے دوران 70ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی ایلون مسک کی دولت میں نمایا ں اضافہ ہوا ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین انسان بن گئے ہیں ان کی مجموعی دولت 348 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ایلون مسک کی دولت میں صرف 20دنوں کے دوران 70ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ انکی کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کےسٹاک مارکیٹ حصص میں اضافہ ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے، جبکہ ان کی اے آئی کمپنی ایکس اے آئی (XAI ) کے اثاثوں کی مالیت میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس ’ ( سابق نام ٹوئٹر) کے مالک بھی ایلون مسک ہیں۔
کھیل
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
نائیجیریا کے خلاف 272 رنز کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم صرف 7 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی
آئی سی سی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائرافریقہ ریجن میں نائیجیریا نے آئیوری کوسٹ کو 264 رنز کے مارجن سے بڑی شکست دے دی۔
لاگوس میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم نے سب سےکم اسکور کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا،سب ریجنل افریقا کوالیفائر کا پانچواں میچ گروپ سی کی ٹیموں نائیجیریا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان نائیجیرین شہر لاگوس میں کھیلا گیا جہاں نائیجیریا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نائیجیریا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹس کے نقصان پر 271 رنز بنائے، نائیجیریا کی جانب سے سلیم 112 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نائیجیریا کے خلاف 272 رنز کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم صرف 7 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اور ان کے سات بلے باز ایک رن بھی نہ بنا سکے۔
نائیجیریا کی ٹیم نے آئیوری کوسٹ کو 264 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان 2 دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
کھیل ایک گھنٹہ پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا