جی این این سوشل

پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی کا اپنے فیصلے سے ہٹنے سے انکار

پی ٹی آئی کے35 میں سےکسی بھی رکن کو کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسپیکر قومی اسمبلی کا اپنے فیصلے سے ہٹنے سے انکار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کی بحالی کے معاملے پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے فیصلے سے ہٹنے سے انکار کردیا۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق تحریک انصاف کے جن ارکان کے استعفے منظور ہوچکے وہی فیصلہ حتمی ہے، 35 میں سےکسی بھی رکن کو کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
 
حکام قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ مستعفی پی ٹی آئی رکن نے ایوان میں آنےکی کوشش کی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، لاہور ہائیکورٹ یا الیکشن کمیشن نے کسی پی ٹی آئی رکن کوبحال نہیں کیا، الیکشن کمیشن نے صرف ضمنی انتخابات کا اپنا نوٹیفیکیشن معطل کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے بھی اسپیکر کے استعفے منظور کرنے کے فیصلے کو معطل نہیں کیا اور الیکشن کمیشن نے بھی کسی بھی تحریک انصاف رکن کی رکنیت بحال نہیں کی۔ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق تحریک انصاف عدالتی فیصلے کی اپنی مرضی سے تشریح کررہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں تحریک انصاف کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 32 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور 27 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا انتخابی شیڈول معطل کیا تھا۔

پاکستان

بیلا روس کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے،اہم ملاقاتیں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شیڈول

بیلاروس کا وفد68 افراد پر مشتمل ہے، جن میں وزیر خارجہ سمیت  8 وزراء اور 43 کاروباری افراد شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلا روس کے صدر آج پاکستان پہنچیں گے،اہم ملاقاتیں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط شیڈول

بیلا روس کے صد ر الیگزینڈر لوکا شینکو آج پاکستان پہنچیں گے، بیلا روس کے صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوں گی۔
جبکہ بیلاروس کا وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا  ہے، بیلاروس کا وزارتی وفد وزیر خارجہ میکسم رائزنکوف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا،  جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نےاسلام آباد میں ان کا پر تپاک استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر بیلاروس میں پاکستان کے سفیر سجاد حیدر خان بھی موجود تھے۔
بیلاروس کا وفد68 افراد پر مشتمل ہے، جن میں وزیر خارجہ سمیت  8 وزراء اور 43 کاروباری افراد شامل ہیں۔
وفد کے  دورے کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارتی  روڈ میپ پر دستخط کیے جائیں گے،جبکہ  فریقین میں مختلف شعبوں میں 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے جن میں زراعت، تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، ادویات سازی شامل ہیں۔
جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان  مشترکہ طور پر الیکٹرک بسوں کی پیداوار کے منصوبے کوبھی  حتمی شکل دینے پر بھی غور ہو گا، اس  کے علاوہ زرعی مشینری اور ٹریکٹرز کی تیاری کی صنعت میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی و دفاعی تعاون، خطے و عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر داخلہ

خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی  ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔  انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کریں گے۔

دھمکیوں اور جلائو گھیرائو کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا,  جو کوئی بھی اسلام آباد آیا گرفتار کر  لیا جائے  گا۔ ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار سڑکیں اتنی نہیں بند  کی گئیں جتنی پچھلی مرتبہ کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل سروس چل رہی ہے انٹرنیٹ جزوی طور پر بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے ضروری شہریوں کی حفاظت ہے۔ پی ٹی آئی والے ہمیشہ اہم موقع پر ہی احتجاج کی کال دیتے ہیں۔ حکومت کسی صورت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے ۔  

خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی  ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔  انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔ ہمارے پاس دو آپشنز ہیں انہیں آنے دیں یا ان کو روکیں۔ پنجاب میں کوئی ریلی نہیں نکلی صرف کے پی سے جلوس آ رہے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی  کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا

علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی کے درمیان قافلے کی قیادت پر تلخ کلامی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کا کارواں خیبر پختونخواہ سے تا حال روانہ نہ ہو سکا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے درمیان تلخ کلامی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے مرکزی قافلے کی روانگی میں تاخیر ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تلخ کلامی تحریک انصاف کے خیبر پختونخواہ سے آنے والے قافلے کی قیادت کے معاملے پر ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو فیصلہ ہوا تھا کہ بشری بی بی خرابی طبیعت کی بنا پر احتجاج کی قیادت نہیں کریں گی لیکن اتوار کو انہوں نے احتجاج میں حصہ لینے اور قافلے کی قیادت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تاہم علی امین گنڈاپور کا بشری بی بی کو کہنا تھا کہ آپ غیر سیاسی ہیں اس لیے قافلے کو لیڈ نہیں کر سکتیں۔ اس پر بشری بی بی نے کہا کہ احتجاجی قافلے کی قیادت میں ہی کروں گی۔

ذرائع کے مطابق یہ بحث طول پکڑ گئی اور گنڈا پور نے کہا کہ آپ پہلے ہی ہمارے لیے مشکلات کھڑی کر چکی ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ  آپ پہلے بھی کئی بار ناکام ہو چکے ہیں۔

بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور دونوں کا اصرار تھا کہ وہ عمران خان کے حکم پر عمل کر رہے ہیں۔

ذرائع نے دعوی کیا کہ بشری بی بی ناراض ہو کر گاڑی میں بیٹھ گئیں۔ جب کہ علی امین گنڈا پور کاروان چھوڑ کر چلے گئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll