عدالت کو منتقل کرنیکا دائرہ اختیار میرے پاس بھی نہیں، ایڈیشنل سیشن جج


اسلام آباد: عدالت نے بابر اعوان کی یقین دہانی پر عمران خان کی ضمانت میں کل تک توسیع جب کہ توشہ خانہ کیس جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر درخواست دائرکی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ایجنسیوں کی رپورٹس کے تحت کچہری میں سکیورٹی الرٹ جاری ہے، پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں، عمران خان کے ساتھ عام شہریوں کو بھی ضلعی کچہری میں خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کل اسلام آباد کی عدالتوں میں آئیں گے، دو کیسز جوڈیشل کمپلیکس اور ایک ضلع کچہری میں ہے،کل توشہ خانہ کیس میں آپ کی عدالت میں عمران خان نے پیش ہونا ہے، وزیراعظم، چیف کمشنر، وزیرداخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے ضلعی کچہری میں سکیورٹی کی گارنٹی لیں۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے کہا گیا کہ سائل (عمران خان)کی 27 اور 28 فروری کو عدالت میں پیشی کی تاریخ مقرر ہے، وہ 28 فروری کو عدالت میں پیش ہوں گے۔
جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو منتقل کرنیکا دائرہ اختیار میرے پاس بھی نہیں۔
دوسری جانب عدال نے عمران خان کی ضمانت خارج کرنے اور پمز سے طبی معائنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 15 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 15 گھنٹے قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 12 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل






