جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات: سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تحلیل

نئے بنچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کر دیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب اور خیبر پختونخوا  انتخابات: سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تحلیل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تحلیل ہو گیا۔ نئے بنچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس کو ارسال کر دیا گیا۔۔سپریم کورٹ  نے آج اٹارنی جنرل، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز، پی ڈی ایم سمیت سیاسی جماعتوں، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کو طلب کر رکھا تھا۔

حکمران اتحاد نے 9 رکنی بنچ میں سے جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کو الگ کرکے فل کورٹ بنانے کی اپیل دائر کی تھی جس پر چیف جسٹس نے قرار دیا تھا کہ پیر کو ججز کے معاملے پر اعتراضات کرنے والوں کو سنیں گے ۔

گزشتہ سماعت میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسمبلیوں کی تحلیل کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا تھا۔ چیف جسٹس نے پہلی سماعت میں ریمارکس دیے تھے کہ الیکشن نوے دن میں ہونے ہیں، آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے۔

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات میں تاخیر پر ازخود نوٹس لیا تھا۔ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ازخود نوٹس کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیجا تھا، جس کے بعد از خود نوٹس پر سماعت کیلئے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بننے والے بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل تھے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی بنچ کا  حصہ نہیں ہیں۔

تفریح

پاکستان انڈسٹری کے نامور اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے

اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور 24 نومبر 2022 کو 73 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان انڈسٹری کے نامور اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے

پاکستان انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کو مداحوں سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔

80 کی دہائی میں ٹیلی وژن پر چلنے والے ڈرامہ سیریز 'ففٹی ففٹی' سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار نے فلم، ٹی وی اور اسٹیج تینوں پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

اسماعیل تارا کا اصل نام محمد اسماعیل مرچنٹ تھا، وہ 16 نومبر 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے شوبز کیریئر کا آغاز 1964 میں پندرہ سال کی عمر میں اسٹیج ڈرامے سے ہوا۔ ضیاء محی الدین میں شو میں پر فارمنس کے بعد ان پر ٹیلی وژن کے لیے راہیں ہموار ہوئیں جبکہ شعیب منصور اور انور مقصود کے سن 80 کی دہائی میں مشہور ڈرامہ سیریز 'ففٹی ففٹی' میں پرفارمنس کے بعد انہیں بے پناہ شہرت ملی۔

اسماعیل تارا نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اپنی دھاک بیٹھائی اور سلوراسکرین پر بہترین اداکاری پرانہیں 5 مرتبہ بہترین مزاحیہ اداکار کے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اداکار کے مشہور ڈراموں میں ففٹی ففٹی کے علاوہ ربڑ بینڈ، یہ زندگی ہے، ون وے ٹکٹ، دہلی کالونی، اسماعیل ٹائم اوراسٹیج ڈرامے شامل ہیں۔

اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور 24 نومبر 2022 کو 73 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی

مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اتھارٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی اور مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دی ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی 72 گھنٹوں کےلئے رکنا ہوگا۔

تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ پر مسافروں کو نہیں روکا جائے گا اور تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

سی اے اے نے واضح کیا کہ پاکستان آنے والوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نہیں رکنا ہوگا، بین الاقوامی مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹس پر روکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات پر ہی انحصار کریں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کے لیے لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں سے قافلے وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے، جہاں حکومت نے پہلے ہی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سکیورٹی  فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں،3 دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی  فورسز کی  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں،3 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی  فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 21 اور 22 نومبر کو سکیورٹی  فورسز کی کارروائیوں کے دوران تین دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد حق یار آفریدی عرف خیبرای اور گلہ جان ہلاک ہوئے۔ 

اعلامیے کے مطابق فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا ہے۔ 

سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنایا جس میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر نے اعلامیے میں کہا ہے کہ  پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جانب مؤثر سرحدی انتظامات کو یقینی بنائے اور افغان سرزمین کو پاکستان کیخلا ف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکا جائے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔ فورسز کو جنوبی وزیرستان میں پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا پتا چلا جو سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت  اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور دہشتگردوں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم نہ کرے، پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll