Advertisement
پاکستان

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 3 پاکستانی جاں بحق

اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 1st 2023, 3:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 3 پاکستانی جاں بحق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مطابق  اٹلی کے بعد لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے لیبیا کشتی حادثے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں،

طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہاہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اٹلی اور لیبیا میں کشتیاں ڈوبنے کے علیحدہ علیحدہ حادثات ہوئے ہیں۔

دفترخارجہ نے اٹلی میں ہونے والے کشتی حادثے میں دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق  اٹلی کے ساحل پر کشتی کے بدقسمت حادثے میں دو پاکستانی بھی جان سے گئے، جن کی شناخت ان کے اہل خانہ نے کی۔

انہوں نے کہا کہ اسی حادثے میں زندہ بچ جانے والوں میں بھی ایک پاکستانی کی شناخت ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں پاکستانی سفارت خانہ اس معاملے پر مدد کے لیے بدستور مصروف ہے، سفارتی عملے نے زندہ بچ جانے والوں سے ملاقات کی ہے اور اطالوی حکام سے بھی رابطے میں ہے۔

دوسری جانب اٹلی میں کشتی الٹنے کے واقعے میں 64 افراد کی ہلاکتوں کے بعد پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں  2پاکستانی باشندے جبکہ ایک کا تعلق ترکیے سے ہے ۔

اطالوی  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے غیرقانونی مہاجرین کو خراب موسم کے باوجود کشتی میں سوار کر کے ترک شہر ازمیر سے اٹلی کیلئے روانہ کیا تھا۔ گرفتار ملزمان نے کشتی میں سوار مسافروں سے اٹلی پہنچانے کیلئے فی کس 8 ہزار 500 ڈالر وصول کیے تھے۔

Advertisement
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 16 گھنٹے قبل
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • ایک دن قبل
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 16 گھنٹے قبل
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 2 دن قبل
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • 2 دن قبل
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 7 گھنٹے قبل
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • 2 دن قبل
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 16 گھنٹے قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 3 دن قبل
Advertisement