Advertisement

پی ایس ایل سیزن 8:لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے ہرا دیا

لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی، کیرن پولارڈ 39 اور محمد رضوان 30 رنز بناسکے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 4 2023، 11:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل سیزن 8:لاہور قلندرز 
 نے ملتان سلطانز   کو 21  رنز سے ہرا دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے ایک اور فتح اپنے نام کرلی، ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مضبوط کرلیا، رضوان الیون 181 رنز ہدف کے تعاقب میں 159 رنز بناسکی۔

لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی، کیرن پولارڈ 39 اور محمد رضوان 30 رنز بناسکے۔

شان مسعود 19، اسامہ میر 17، رائیلی روسو 12، ڈیوڈ ملر ایک، خوشدل شاہ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انور علی 17 اور عباس آفریدی 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 15 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، زمان خان، حارث رؤف، سکندر رضا اور حسین طلعت نے ایک ایک شکار کیا۔

اس سے قبل پی ایس ایل 8 کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا ڈالے۔

لاہور قلندرز کے اسٹار اوپنر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم اس کے بعد عبداللہ شفیق نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی، وہ 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، سام بلنگز نے بھی جارحانہ انداز اختیار کیا، انہوں نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

مرزا بیگ 17، سکندر رضا 14، حسین طلعت 9، راشد خان صفر اور شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ویزے 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، احسان اللہ، عباس آفریدی اور کیرن پولارڈ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ثمین گل نے ایک شکار کیا۔

پاکستان سپر لیگ 8 کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ ملتان سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Advertisement
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 2 days ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 3 days ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 3 days ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 3 days ago
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 3 days ago
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 2 days ago
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 2 hours ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 3 days ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 5 days ago
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 3 days ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 2 days ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 2 days ago
Advertisement