سڈنی دہشتگردی واقعہ: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی سازشیں ناکام، حملہ آور بھارتی نکلے
ساجد اکرم 10 سال سے آسٹریلیا کے ایک گن کلب کا ممبر ہے، اس کے پاس سے 6 لائسنس شدہ ہتھیار برآمد ہوئے، ذرائع


سڈنی:آسٹریلوی شہر سڈنی میں یہودیوں کی تقریب پر فائرنگ کے واقعہ میں پاکستان پر الزام تراشی کرنے والا بھارت خود حملے میں ملوث نکلا۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی کے ساحلی علاقے میں فائرنگ کرکے 16 افراد کو قتل کرنے والے نوید اکرم کے دوست و ہمسائے نے آسٹریلوی ٹی وی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ملزمان بھارتی نژاد ہیں، نوید اکرم کی والدہ اٹلی کی شہری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت، اسرائیل اور افغانستان کا آسٹریلیا میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کو پاکستان سے جوڑے کا گمراہ کن پروپیگنڈا اپنی موت آپ ہی مرگیا، ساجد اکرم اور نوید اکرم کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں نکلا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سڈنی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں حملہ آور سمیت 16 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوئے تھے، ایک حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دوسرا حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا تھا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
دوسری جانب اس افسوسناک واقعہ کے فوری بعد اسرائیلی و بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے واقعہ کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی۔
اسرائیلی اخبار یروشلم نے حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دیا جبکہ را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق ساجد اکرم اور نوید اکرم نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور آسٹریلیا میں موجود پاکستانی حکام کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے ان کے پاکستانی ہونے بارے میں بھی کوئی اطلاعات موجود نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا یہ پروپیگنڈا جھوٹ ہے کہ ساجد اکرم سیاحتی ویزے پر آسٹریلیا گیا تھا، حقیقت میں ساجد اکرم 1998 میں سٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا پہنچا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ساجدا کرام کا یہ ویزا 2001 میں وارینا نامی آسٹریلین خاتون سے شادی کے بعد پارٹنر ویزا میں تبدیل ہوا، آسٹریلوی وزیر داخلہ ٹونی بیورک کا بیان ان حقائق کی توثیق کرتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد اکرم 10 سال سے آسٹریلیا کے ایک گن کلب کا ممبر ہے، اس کے پاس سے 6 لائسنس شدہ ہتھیار برآمد ہوئے، یہ اطلاعات ہیں کہ ساجد اکرم کا بنیادی تعلق افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آسٹریلیا کے تفتیشی حکام نے بھی اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا کہ حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ نوید اکرم کے ساتھ کام کرنے والے شخص نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ نوید اکرم کا تعلق بھارت سے ہے۔

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 17 hours ago

وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
- 12 hours ago

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- 18 hours ago

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- 15 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- 16 hours ago

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- 16 hours ago

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- 17 hours ago

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- 17 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی
- 12 hours ago

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- 17 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 17 hours ago

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 17 hours ago








.jpg&w=3840&q=75)
