جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بلوچستان ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے،وارنٹ گرفتاری 2 ہفتے کےلئے معطل کئے گئے۔کیس پر 2ہفتے بعد سماعت کی جائے گی۔

عدالت نے وکلاء کو وکالت نامی اگلی عماست میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے فیقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

واضع رہے کہ  اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں گزشتہ روز  جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت  وارنٹ جاری کیے تھے۔

پاکستان

وزیراعظم کی بشکیک میں پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنیکی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبہ کی صورتحال کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی بشکیک میں پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنیکی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبہ کی صورتحال کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے بشکیک میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بشکیک میں پاکستانی سفارت خانے نے طلبہ کے لئے ایمرجنسی نمبر فراہم کر دیئے ہیں ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کا آفس بشکیک میں پاکستان کے سفارت خانے سے رابطے میں ہے اور تمام صورت حال کی مانیٹرنگ کررہا ہے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں طلباء پر ہجوم کے حملوں کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستانی طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کرغز حکام سے رابطہ قائم کیا ہے، اور کرغزستان میں اپنے سفیر کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلباء کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ ہنگاموں سے پاکستانی طلبہ بھی متاثر ہوئے اور مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ کردیا جس میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 1 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2658روپے کے اضافے سے 212706روپے کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2414ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کے پیش نظر سونے کی مقامی قیمت عالمی قیمت میں اضافے کے تناسب کے بجائے 4000 روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں2 فیصد اضافے کی توقع

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور کی طرف سے’’عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات ‘‘ نامی رپورٹ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں2 فیصد اضافے کی توقع

اقوام متحدہ نےکہا ہے کہ عالمی سطح پر اقتصادی امکانات میں بہتری کے باعث رواں سال کے دوران پاکستانی معیشت کی شرح نمو2 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔

اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور(ڈی ای ایس اے)کی طرف سے جاری ’’عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات ‘‘ نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درپیش اقتصادی چیلنجز کے باوجود 2024 کے دوران پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) میں 2فیصد اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کیا ہے۔ اس پروگرام سے معیشت کو مستحکم کرنے اور ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی، نیز اس سےپاکستان کو مالیاتی ایڈجسٹمنٹ کی سہولت بھی فراہم ہو گی۔

یو این ڈیپارٹمنٹ آف اکنامک اینڈ سوشل افیئرز کے عہدیدار شانتانو مکھرجی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے بیشتر ممالک نے 2023 کی دوسری ششماہی کے دوران کرنسی کی قدر میں کمی کے دباؤ کا سامنا کیا۔ جولائی اور اکتوبر کے درمیان کچھ ممالک کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6.5 فیصد کے قریب اضافہ ہوا، جو 11 کرنسیوں کے مقابلے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ جولائی اور اگست 2023 کے دوران بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش خشک سالی سے متاثر ہوئے،جبکہ پاکستان میں اوسط سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ میں عالمی معیشت کی شرح نمو رواں سال 2.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll