Advertisement
پاکستان

پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہر کسی نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا ہے، شیخ رشید

فضل الرحمان نے ہاؤسنگ، مذہبی امور اور مواصلات دبوچ لیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مارچ 11 2023، 6:33 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہر کسی نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے ہر ایک نے انگوٹھا رکھ کر اپنا حصہ لے لیا ہے، فضل الرحمان نے ہاؤسنگ، مذہبی امور اور مواصلات دبوچ لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لکھا کہ ملک اقتصادی انتظامی اور سماجی بحران میں آگیا ہے، آئینی اور قانونی بحران شدید ترین ہوتا جا رہا ہے، سپریم کورٹ آخری امید ہے، آئین قانون اور اپنی عزت کو بچائے بالآخر یا غریب مرے گا یا سڑکوں پر آئے گا۔

Advertisement