سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان کردیا۔


ویڈیو لنک سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ظل شاہ کو شہید کیا گیا میں اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھتا رہا، 26 سال کی سیاست میں مشکل سے مشکل وقت آیا، 25 مئی کو بھی ہمارے کارکنوں پر بڑا ظلم ہوا، گیارہ سال کے بچے کو پکڑ کر لے گئے خواتین پر تشدد کیا گیا، 25 مئی کو ہمارے دو کارکن شہید کیے گئے تب بھی یہ درندے پولیس والے تھے، ظل شاہ کی شہادت سے صرف مجھے نہیں قوم کو تکلیف ہوئی، 25 مئی کو انھوں نے ظل شاہ کا بازو توڑ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ظل شاہ سے متعلق آج تک نہیں سنا کہ اس نے کسی کے ساتھ برا کیا ہو، پولیس ظل شاہ کو اٹھاکر وین میں کہاں لے گئی، 2گھنٹے اس کے ساتھ کیا گیا؟ ہمارے کارکن ظل شاہ کی لاش سڑک سے اٹھاکر اسپتال لے کر گئے، ذہن نہیں مانتا کہ یہ کس طرح کے درندے تھے، ظل شاہ کی تصویریں دیکھیں اس کے ساتھ ظلم کرکے لاش سڑک پر پھیینکی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنایا گیا جس کے ذہن میں ہمارے خلاف زہر تھا، ہمارے کارکنوں نے بتایا کہ جہاں سے ہمارے قافلے گزرے پولیس ہمارے ساتھ تھی، یہ جو مسلط ہیں ہم پر یہ ہمیں انسان نہیں بھیڑ بکریاں سمھتے ہیں، آج یہ پریس کانفرنس میں کہتے ہیں کہ ظل شاہ کے ساتھ حادثہ ہواہے، 25 مئی میں جو سی سی پی او ملوث تھا اس کو خاص بلاکر لگایا گیا، پولیس والے نے پیغام دیا کہ ہم نے تشدد نہیں کیا نامعلوم افراد نے کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ آئی جی کو شرم آنی چاہیے ہمارا کارکن مارا گیا اور مقدمہ مجھ پر کیا گیا، اب کوراپ کرنے کے لیے لوگوں سے بیانات دلائے جارہے ہیں، اب تمام ثبوت ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، شہبازگل کو جس وجہ سے پکڑا گیا تھا، خواجہ آصف نے بھی وہی بیان دیا جس پر شہبازگل کو پکڑا گیا ، میں شہبازگل کو کہوں گا کہ خواجہ آصف کے خلاف پرچے کرے تاکہ اس کو بھی وہی سزا ملے جو شہبازگل کو دی گئی۔
سابق وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پارٹی کو کہنا چاہتا ہوں سب تیار ہوں کل دو بجے الیکشن ریلی کی قیادت کروں گا، کل لاہور کے لوگوں نکلنا ہے یہ بتانے کیلئے کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں، کل لاہور کے لوگ نکلیں گے کل ان کو بتائیں گے کہ قوم کہاں کھڑی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی کوشش ہے مجھے قتل کرکے یا کوئی دھماکے کرکے الیکشن کینسل کرائیں، مجھے پتا ہے کہ الیکشن روکنے کے لیے انھوں نے کچھ کرنا ہے، قوم ساری ہمارے ساتھ کھڑی ہے اس لیے یہ ڈرے ہوئے ہیں، جن کا کام قوم کو بچانا ہے وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں۔

صدر مملکت چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ : خانہ بدوش بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق، بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا
- 10 گھنٹے قبل

ایف آئی اے اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، جعلی ڈالرزکی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

آسٹریلیا ،برطانیہ اور کینیڈا نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا
- 9 گھنٹے قبل

تھر پارکر: معروف لوک گلوکار عارب فقیر 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
- 4 گھنٹے قبل

لاہور: پولیس نے بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا
- 7 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: بھارتی سورماؤں نے شاہینوں کوایک دفعہ پھر دھول چٹا دی،پاکستان کو 6 وکٹوں سےشکست
- 4 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس:چشم دید گواہ اوربانی پی ٹی آئی کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ : صاحبزادہ فرحان کا ہاف سنچری مکمل کرنے کے بعد ’فائر نگ کرنے کا انداز‘سوشل میڈیا پروائرل
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان :مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل
- 7 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: سابق کھلاڑیوں نے فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: شاہینوں کی محتاط بلے بازی،بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف
- 8 گھنٹے قبل