پاکستان
عدالتی فیصلے کے بعد اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلیے زمان پارک پہنچ گئی
لاہور:عدالتی فیصلے کے بعد اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلیے زمان پارک پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ ہونے کے بعد لاہور میں موجود اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے زمان پارک پہنچ گئی۔
اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وزارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے لاہورگئی پولیس ٹیم واپس پہنچ گئی۔ ٹیم کی سربراہی ڈی آئی جی آپریشن ندیم شہزاد بخاری کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن ،ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور 25 اہلکار واپس زمان پارک پہنچ گئے ہیں جبکہ ایس پی سٹی اورایک زخمی اہلکارابھی لاہور میں موجود ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کیلیے پنجاب پولیس سے بھی مدد مانگی ہے۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کیلیے زمان پارک کے باہر آپریشن کل تک روکنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان
آرمی ایکٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور
سینیٹ میں بلز کی منظوری کا عمل شروع ہوا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں
آرمی ایکٹ اور سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ضمنی ایجنڈے کی تحریک پیش کی جسے سینیٹ نے کثرت رائے سے منظور کرلی۔
سب سے پہلے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل پیش کیا، سینیٹ نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
سینیٹ میں بلز کی منظوری کا عمل شروع ہوا تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل پیش کیا گیا تو اپوزیشن اراکین نے چور چور کے نعرے لگائے۔
اپوزیشن کے اس شور کے دوران سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ ایکٹ 2010 میں مزید ترمیم کا بل پیش کیا، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
سینیٹ نے آرمی ایکٹ 2024 ترمیمی بل کی بھی منظوری دے دی جبکہ ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل 2024 کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی، بل وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پیش کیا۔
آرمی ایکٹ ترمیمی بلز کی منظوری کے بعد تینوں مسلح افواج کے سربراہوں کی مدت ملازمت 3 سال سے بڑھ کر 5 سال ہو گئی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے سینیٹ میں پیش کیا گیا پاکستان بحریہ ایکٹ میں مزید ترامیم 2024 کا بل بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ بلز کی منظوری کے بعد سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔
پاکستان
عمران خان پر جسمانی تشدد تو نہیں لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا ہے، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی اب ایک ہی چیز پر قائم ہیں کہ اب انصاف کیلئے انقلاب لانا پڑے گا،ہمشیرہ عمران خان
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر جسمانی تشدد تو نہیں لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظار پنجھوتہ کس حالت میں واپس آئے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اب ایک ہی چیز پر قائم ہیں کہ اب انصاف کیلئے انقلاب لانا پڑے گا، ہمیں معلوم ہے یہ ہمیں جیل میں ڈال دیں گے، دھمکیاں آتی ہیں، ہم پر 10ایف آئی آرز ہیں، ہم پر 5 تاریخ کی ایف آئی آر ہے لیکن 4تاریخ کو اٹھا لیا گیا تھا۔ گھروں میں گھس کر دس دس سال کے بچوں کو گھسیٹا جارہا ہے، نئے چیف جسٹس سے اپیل ہے ان معاملات کا نوٹس لیں، ملک میں لاقانونیت بند نہ ہوئی تو کہیں لوگ سڑکوں پر قانون ہاتھ میں نہ لے لیں، ہماری نظر میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے وہ ڈیل کررہے ہیں نہ ان کے پاس کوئی آیا ہے، یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں عمران خان ڈیل کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کسی چیز پر سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں۔ روز خوشخبری سنتے ہیں بانی پی ٹی آئی جلد نکل رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے ان کا عمران خان کو جیل سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکلوائیں گے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جب ہم واقعی اپنی آزادی حاصل کر سکتے ہیں، اگر آج ہم اٹھ کر کھڑے نہ ہوئے تو ایڑیاں رگڑتے مر جائیں گے، چادر،چاردیواری کا کوئی تقدس نہیں، بانی پی ٹی آئی نے آج پوری قوم سے التجا کی ہے۔ "انتظار پنجوتہ پر تشدد کیا گیا ہے، یہ آپ کے اور میرے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ہمارے بچے محفوظ نہیں۔ عمران خان نے کہا اب ہوش کے ناخن لیں اور اس جبر کے خلاف کھڑے ہوجائیں۔
سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم 9تاریخ کو صوابی میں جلسہ کررہے ہیں، 9تاریخ ایک نئی ابتدا ہوگی، یہ کوئی سیاسی کھیل نہیں،بقا کی بات ہے، ہم سب کو اپنی آزادی کیلئے باہر آنا ہوگا، ہماری یہ تحریک بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر اختتام پذیر ہوگی۔
دنیا
نائیجیریابارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک ، 5 زخمی
یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا
نائجیریا کی شمال مشرقی بورنو ریاست میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔
ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسداد دہشت گردی کے مقامی رضاکار گارڈ یا سویلین جوائنٹ ٹاسک فورس کے سربراہ باکورا ابا نے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست بورنو کے علاقہ کونڈوگا میں اس وقت پیش آیا جب ان کا ٹرک گاڑی مبینہ طور پر بوکو حرام دہشت گرد تنظیم کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں میں 7مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدور تجارتی مقاصد کے لیےلکڑی کے ایسے نوشتہ جات تلاش کر رہے تھے جو کوئلے میں بدل جاتے ہیں ۔
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
میرا سامان گاڑی میں ہے، جب کہیں گے جیل جانے کو تیار ہوں، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں آبدیدہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
تجارت 10 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
تفریح 2 دن پہلے
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
علاقائی ایک دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت