پاکستان
عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے،سماعت کا آغاز،پولیس کا کارکنوں پرآنسو گیس سے شیلنگ اور لاٹھی چارج
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور سے براستہ موٹر وے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور سے براستہ موٹر وے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔ اس موقع پر کارکنوں نے پولیس پر پتھراو کیا اور پولیس نے جوابی طور پر شیلنگ کی۔
عمران خان کی جانب سے سکیورٹی تحفظات کے باعث توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف ایٹ کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس جی الیون منتقل کر دی گئی تھی۔
اس سے قبل پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے اور اسلام آباد موٹر وے پر ٹول پلازہ کا کنٹرول پولیس نے سنبھال لیا اور پولیس نے ٹول پلازہ پرکام کرنے والے ملازمین کو ہٹا دیا۔
اسلام آباد آنے والے راستے پرکنٹینر لگا کر بند کر دیے گئے، اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس نے عمران خان کے قافلے کو روکا اور کہا کہ صرف عمران خان کی گاڑی ٹول پلازہ سے آگے جائے گی، بعد ازاں عمران خان کی گاڑی کو دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی گئی۔
کھیل
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ٹکٹس کی فروخت کا آغاز
راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے ٹکٹس کل(اتوار کو) صبح 11 بجے سے فروخت کئے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے ہفتہ کو جاری اعلامیہ میں بتایا کیا ہے کہ دونوں ٹیمیں 14، 15 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 250 سے 3 ہزار روپے تک ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر کی ہیں۔
وسیم اکرم پر مشتمل وی وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار جبکہ فضل محمود اور عمران خان پر مشتمل وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 2 ہزار روپے میں فروخت کئے جائیں گے۔
اسی طرح راجہ اور سعید انور پر مشتمل پریمیم کے ٹکٹ ایک ہزار اور عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹس 500 روپے جبکہ حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان، نذر، قائد، سعید احمد اور ظہیر عباس پر مشتمل جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 250 روپے میں فروخت کئے جائیں گے۔
پی سی بی نے اے پی پی کو دیگر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کل( اتوار سے) pcb.bookme.pk کے ذریعے آن لائن ٹکٹس فروخت کی جائیں گی اور شائقین اصل شناختی کارڈ دیکھا کر ٹکٹس خرید سکیں ہیں۔
سٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے شائقین کو اپنا اصل شناختی کارڈ اور 18 سال سے کم عمر افراد کو ب فارم دیکھانا ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں 6 اپریل سے فزیکل ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔ سیل پوائنٹس سے متعلق تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
اسی طرح راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
پاکستان
حکومت نے حج سپانسر شپ اسکیم میں آئندہ جمعہ تک توسیع کردی
توسیع کا فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اس مقصد کے لیے رقوم کی منتقلی میں درپیش مشکلات کے باعث کیا

اسلام آباد: حکومت نے حج اسپانسر شپ اسکیم میں آئندہ جمعہ تک توسیع کردی ہے جب کہ باقاعدہ حج اسکیم کے تحت درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ آج ختم ہوگئی۔
وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق حج اسپانسر شپ اسکیم کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اس مقصد کے لیے رقوم کی منتقلی میں درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسپانسر شپ حج سکیم کے تحت تمام درخواست دہندگان کو بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب قرار دیا جائے گا۔
وزارت نے حج درخواست دہندگان کو مزید معلومات اور عمل کے لیے نامزد بینکوں سے رابطے میں رہنے کا مشورہ دیا۔
دریں اثنا، تمام کمرشل بینکوں کی نامزد برانچیں کل اور اتوار کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک عازمین حج سے حج درخواستیں جمع کرنے کے لیے کھلی رہیں گی۔
قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب سے اس سال عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اسلام آباد میں وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور سے ملاقات میں انہوں نے حج پالیسی 2023 پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ٹیکنالوجی
کمپنیوں سے منسلک اکاؤنٹس کو ویریفائیڈ کرنیکا ٹوئٹر میں فیچر متعارف
اسی حوالے سے ایک کمپنی کی طرف سے کمپنیوں اور اداروں کے لیے نیا فیچر ویری فکیشن فار آرگنائزیشنز متعارف کرا دیا گیا ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی خریداری کے بعد اعلان کیا گیا تھا جو بھی صارف یہ سہولت حاصل کرنا چاہتا ہے اسے ہر حال میں پیسے ادا کرنا ہونگے۔
اسی حوالے سے ایک کمپنی کی طرف سے کمپنیوں اور اداروں کے لیے نیا فیچر ویری فکیشن فار آرگنائزیشنز متعارف کرا دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے فیچر سے اداروں کو خود سے منسلک یا ملحق اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرانے میں مدد ملے گی۔ فیچر کمپنیوں کو اپنے سے منسلک اکاؤنٹس کو ویری فائیڈ کرنے کا مکمل اختیار فراہم کرے گا۔ ٹوئٹر پر انحصار کرنے کی بجائے اب ادارے اس فیچر کے ذریعے اپنے منسلک اکاؤنٹس کو خود ویری فائی کر سکیں گے۔ ایسے منسلک اکاؤنٹس کی پروفائل پر ایک بیج ہوگا جس میں ادارے کا لوگو بنا ہو گا۔
اس حوالے سے کمپنیوں، حکومتی اور دیگر اداروں کو ایک ویب سائٹ پر جاکر ویٹ لسٹ پر کلک کرنا ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے اس ویٹ لسٹ کی بنیاد پر ای میل کے ذریعے ان اداروں کو فیچر کا حصہ بننے کے بارے میں بتایا جائے گا۔
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
امریکہ اور کینیڈا کی سرحد کے قریب دریا سے آٹھ لاشیں برآمد
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ
-
پاکستان 2 دن پہلے
عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
غیر قانونی طور پربڑی بلیوں سمیت دیگرجانوروں کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سینیٹر شیری رحمن
-
جرم 2 دن پہلے
لاہور:پولیس نے جعلی اسناد،اشٹام پیپراورٹکٹیں بنانے کی فیکٹری پکڑلی
-
پاکستان 2 دن پہلے
بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان