Advertisement
پاکستان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اہم پیغام

نواز شریف کی ڈیمانڈ ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالو تاکہ وہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 18th 2023, 6:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اہم پیغام

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اس وقت اسلام آباد عدالت کی جانب جا رہا ہوں کیونکہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، مگر بدقسمتی سے ایک حادثہ کی وجہ سے لیٹ ہوگیا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت کا مقصد مجھے عدالت پیش کرنا نہیں بلکہ یہ لوگ مجھے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، ان لوگوں نے جو میرے گھر پر حملہ کیا ہے ، یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے۔

نواز شریف کی ڈیمانڈ ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالو تاکہ وہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکے۔

قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ چور ڈاکو بے نقاب ہوگئے ہیں، ان کی نیت اس ملک میں کبھی بھی قانون نہیں تھی، جنگل کا قانون نافذ کیا ہوا ہے۔

Advertisement