جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر کاروائی کل تک ملتوی

آپکو ریلیف چاہیے تو کل دوپہر دو بجے تک عمران خان کو کمرہ عدالت میں موجود ہونا چاہیے ،عدالت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر کاروائی کل  تک ملتوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہورہائیکورٹ نے دو مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر کاروائی کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی۔

جسٹس شہباز رضوی نے کہا کہ یہ نہیں ہو گا کہ سماعت ملتوی کی جائے اور عمران خان آ رہے ہیں ،انہوں نے استفسار کیا کہ  کیا درخواستوں پر دستخط عمران خان کے ہیں؟ عمران خان کے درخواستوں پر دستخط بظاہر سکین لگتے ہیں ، جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ دونوں دستخط عمران خان کے ہیں لیکن scanned ہیں۔عمران خان کے وکیل نے عدالت سے  استدعا کی کہ  کل تک عمران خان کی درخواست پر کارروائی ملتوی کی جائے ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں درج مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواستیں دائرکیں تھیں ، عمران خان نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

کھیل

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ (کل) روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا

پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دے چکی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ (کل) روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا

دبئی: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ کل(اتوار کو) روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

اسی روز دوسرے میچ میں نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔

پہلے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں پاکستان اور بھارت آئی سی سی اکیڈمی ، دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دے چکی ہے ، اسی روز گروپ اے کا دوسرا میچ نیپال اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 دسمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انوار الحق کاکڑ کا سارک کے مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

نگران وزیر اعظم پاکستان نے سارک کے انتالیس ویں یوم منشور پر اپنے پیغام میں یقین ظاہر کیا کہ تنظیم کو فعال بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کی جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انوار الحق کاکڑ کا  سارک کے مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سارک کے مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے سارک کے انتالیس ویں یوم منشور پر اپنے پیغام میں یقین ظاہر کیا کہ تنظیم کو فعال بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کی جائیں گی تاکہ رکن ممالک کو مفید باہمی علاقائی تعاون کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

سارک کیا ہے ؟ 

جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم یا سارک جنوبی ایشیا کے 8 ممالک کی ایک اقتصادی اور سیاسی تنظیم ہے۔ یہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی علاقائی تنظیم ہے جو تقریباً 1 اعشاریہ 47 ارب لوگوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ تنظیم 8 دسمبر 1985ء کو بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ اور بھوٹان نے قائم کی تھی۔ 

انہوں نے کہا پاکستان خطے کی ترقی کیلئے علاقائی تعاون کے استحکام اور امکانات پر یقین رکھتا ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سارک کے منشور کے مطابق نتیجہ خیز علاقائی تعاون، مساوی خود مختاری اور باہمی افہام و تفہیم کے سنہری اصولوں پر عمل سے ہی ممکن ہے۔وزیراعظم نے جنوبی ایشیا اور دنیا بھر کے فائدے کیلئے خطے کی حقیقی صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت

میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن فروری میں عام انتخابات کروانے کیلئے تیا ر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت  ہوئی ۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق درخواستوں میں انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی ٹھوس وجوہات پیش نہیں کی گئیں ہیں ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن فروری میں عام انتخابات کروانے کیلئے تیا ر ہے ۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال بھی بہتری کی جانب جا رہی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll