پاکستان
عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے
لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی
-1280x720.jpg)
2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کا معاملہ۔ عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عمران خان کے ہمراہ کارکنوں کی انتہائی کم تعداد روانہ ہوئی جبکہ عمران خان کے ہمراہ صرف تین گاڑیاں قافلے میں موجودتھیں۔
دوسری جانب لاہور ہاٸیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے زمان پارک سے ہائیکورٹ تک سکیورٹی اور گاڑی اندر لانے کی درخواست دائرکی گئی ہے۔
عمران کان کے وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان کی سکیورٹی اور گاڑی کو احاطہ عدالت تک لانے کی اجازت کے لیے درخواست دی ہے۔ درخواست رجسٹرار آفس کو جمع کروا دی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے،گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کی اجازت دی جائے۔
دنیا
تائیوان کے چین کے ساتھ اتحاد کے لئے طاقت کے استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، چینی وزیر دفاع
پرامن اتحاد کی انتہائی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا

بیجنگ: چین نے تائیوان کے دوبارہ اتحاد پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تائیوان کے چین کے ساتھ پرامن اتحاد کی انتہائی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا لیکن وہ اس مقصد کے لئے تائیوان کی حکومت کے خلاف طاقت کے استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہو گا۔
چینی اخبار سائوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر دفاع لی شانگ فو نے واضح کیا کہ ان کا ملک تائیوان کے اپنے ساتھ دوبارہ اتحاد کے لئے طاقت کے استعمال کے حق کو ہر گز ترک نہیں کرے گا۔
ادھر روسی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چینی وزارت دفاع نے تائیوان کے معاملے میں پرامن مفاہمت کی امید کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی اس معاملے میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف خبردار بھی کیا۔
چینی وزارت دفاع کے ترجمان ٹین کیفی نے کہا کہ ہم تائیوان کی حکمران جماعت ہم ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی جانب سے تائیوان کی آزادی کے لیے غیر ملکی حمایت حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے، اور نہ ہی ہم بیرونی طاقتوں کی جانب سے تائیوان کو چین پر قابو پانے کے لیے استعمال کرنے کی کسی کوشش کو برداشت کریں گے۔
پاکستان
وزیراعظم کل ترک صدرکی حلف برداری تقریب میں شرکت کرینگے
گزشتہ ہفتے مسلسل تیسری مدت کیلئے صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کل انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم یہ دورہ صدر اردوان کی دعوت پر کر رہے ہیں جو گزشتہ ہفتے مسلسل تیسری مدت کیلئے صدر کے عہدے پر منتخب ہوئے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے صدر اردوان کو مبارکباد پیش کریں گے۔
وہ ترک صدر کو اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔
کھیل
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے شروع ہوگا
فاتح ٹیم 16 لاکھ امریکی ڈالر زانعام کی حقدار ٹھہرے گی

لندن: آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ 7 جون سےکیننگٹن اوول، لندن میں شروع ہوگا۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ ہی بھارت نے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔ آسٹریلیا اور بھارتی ٹیموں کو عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے 7جون سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجہ آزمائی کرنا ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے جس کا فائنل میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان7 جون سے انگلینڈ میں شیڈول ہے۔ دونوں فائنلسٹ ٹیمیں رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ پہنچ جائیں گی۔ آسٹریلوی ٹیم فائنل میچ کھیلنے کے بعد انگلینڈ میں ہی رکے گی جہاں وہ میزبان انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کھیلے گی۔
آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی فاتح ٹیم 16 لاکھ امریکی ڈالر انعام کی حقدار ٹھہرے گی۔ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں ملیں گے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فیصلہ کن میچ 7 سے 11 جون تک اوول، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ 12 جون ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کی انعامی رقم چیمپئن شپ کے افتتاحی ایڈیشن کے برابر تھی ۔کین ولیمسن کی زیرقیادت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دو سال قبل ساؤتھمپٹن میں بھارتی ٹیم کو فائنل میں 8وکٹوں سے شکست دی تھی اور فاتح قرار پائی تھی اور فاتح ٹیم کو شاندار میس کے علاوہ 16لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا گیا تھا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 کے تمام 9 ٹیموں میں 38لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔ جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 23 ۔ 2021 سٹینڈنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے 4 لاکھ 50ہزار امریکی ڈالر حاصل کئے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے جس پر وہ 3لاکھ 50ہزار امریکی ڈالر انعام کی حقدار ٹھہری ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کو برا کیوں کہا، اس بات کو لیکر ایک سال سے بیٹی گھر نہیں آتی: والد صنم جاوید
-
پاکستان 2 دن پہلے
امریکہ میں قید عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد بہن سے ملاقات
-
تجارت 58 منٹ پہلے
آئی ایم ایف مزید مطالبات کر رہا ہے: وزیر مملکت برائے خزانہ
-
تفریح ایک دن پہلے
گجرات میں دلہن والوں نے شرائط پوری نہ کرنے پر دلہا اور باراتیوں پر تشدد کرنے کے بعد یرغمال بنائے رکھا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طالب علموں میں رواں سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں،شیزہ فاطمہ خواجہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
جہانگیر ترین کا آئندہ ہفتے پاور شو کرنے کا بھی امکان
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
جو بائیڈن کولوراڈو کی تقریب میں سٹیج پر گرگئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
25 کروڑ عوام کو زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا،ہم اپوزیشن کریں گے: فواد چودھری