میڈیا ملک میں امن، برداشت، اخلاقی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کرے

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آل پاکستان نیوزپیپرز سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے نازآفرین سہگل لاکھانی اور سرمد علی کو اے پی این ایس کا متفقہ صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران ملک میں ذرائع ابلاغ کی ترقی کیلئے اقدامات مزید تیز کریں گے۔
صدر مملکت نے امتنان شاہد کو بطور سینئر نائب صدر، محمد اسلم قاضی کو نائب صدر، ایس ایم منیر جیلانی کے بطور جائنٹ سیکرٹری اور شہاب زبیری کے بطور فنانس سیکرٹری اے پی این ایس منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک میں امن، برداشت، اخلاقی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کرے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے فیک نیوز کے تدارک کیلئے اخبارات کی جانب سے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ سماجی مسائل، خواتین اور خصوصی افراد کے حقوق پر لوگوں میں آگاہی پیدا کریں

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 21 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 20 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 14 گھنٹے قبل



