پاکستان
تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی
پاکستان تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔

پاکستان تحریک انصاف نے 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔
پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ صدرپی ٹی آئی اورضلعی انتظامیہ کے آج شام مذکرات ہوں گے۔
صدرپی ٹی آئی لاہور کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ نےابھی تک جلسے کی تحریری اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کیلئے ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا ہے اور کل سماعت ہوگی۔
تجارت
ڈنمارک سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 3.5 فیصدکی نمو ریکارڈ
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 11.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا

اسلام آباد: ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 3.5 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 12 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 11.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔
اگست میں ڈنمارک سے ترسیلات زر کا حجم 5.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اگست میں ڈنمارک سے ترسیلات زر کا حجم 5.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی میں ترسیلات زر کا حجم 6.2 ملین ڈالر تھا جو اگست میں کم ہو کر 5.8 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 21.6 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
جرم
والدہ کا علاج کرانے آئی لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی
قانون نافذ کرنے والےاداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ اٹینڈنٹ کو گرفتار کر لیا۔

شکارپور: ایک انتہائی شرمناک واقعہ میں بدھ کے روز شکارپور کے سول اسپتال میں ایک نوجوان خاتون اٹینڈنٹ کو مرد وارڈ اٹینڈنٹ نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں متاثرہ کے بیان کے مطابق لڑکی دو دن قبل اپنی بیمار ماں کے ساتھ اسپتال گئی تھی ۔ اور اسے رات کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔
قانون نافذ کرنے والےاداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارڈ اٹینڈنٹ کو گرفتار کر لیا، اور اس سے فی الحال مکمل تفتیش جاری ہے۔ سول ا سپتال شکارپور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ طبی معائنے کی رپورٹ آنے پر کیس سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
پاکستان
1 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں نگران حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامی اقدامات کی وجہ سے روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 30 سے 35 ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے۔

لاہور: نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی مستحکم ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں نگران حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامی اقدامات کی وجہ سے روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 30 سے 35 ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے ذخیرہ اندوزوں، کرنسی کے اسمگلروں اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں کی جس کے باعث ملک میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے ۔
انٹربینک میں ڈالر 308 اور روپے سے اوپر چلا گیا۔ اس ماہ کے شروع میں ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 330 روپے رہی ۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں 291.76 تک لے جایا گیا، جو کہ 5 ستمبر کے بعد سے اس کی بہترین سطح ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس بات کے کافی امکانات ہیں کہ اگلے پیٹرول کے اعلان میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عبوری حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے کیونکہ وہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔
-
تفریح 10 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی انڈیا سے بڑی مانگ
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
صحافی عمران ریاض بحفاظت بازیاب ہو گئے: پولیس
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ربڑ کی معمول کی صفائی کی وجہ سے مین رن وے 25 تا 30 ستمبر مخصوص اوقات میں دستیاب نہیں ہوگا،ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
تفریح ایک دن پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی