جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ کو آڈیوٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے:چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطابندیال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے جسے آڈیوٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہاہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ کو آڈیوٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے:چیف جسٹس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطابندیال کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے جسے آڈیوٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہاہے۔ آئینی اداروں کو بدنام کرنے والی ان آڈیوٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس میں دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم صبر، درگزر سے کام لیکر آئینی ادارے کا تحفظ کریں گے۔ آئینی اداروں کو اپنے فیصلوں میں تحفظ دیا ہے، عدلیہ پر بھی حملے ہورہے ہیں،عدلیہ کا بھی تحفظ کریں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جسے تحفظ فراہم کریں گے، جمہوری عمل شفاف ہوناچاہیے۔ الیکشن کمیشن کو آئین کے تحت اختیارات حاصل ہیں لیکن اگرشفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تومداخلت کریں گے۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سپریم کورٹ کی باتوں کو غلط سمجھاجاتاہے، ہم نے یہ نہیں کہا آج تک صرف ایک ہی ایماندار وزیراعظم آیا بلکہ ایک کیس میں کہا کہ 1988میں ایک ایماندار وزیراعظم تھا، ہماری اس بات کو پارلیمنٹ نےغلط سمجھا۔

وکیل عابد زبیری نے کہا کہ میں نےغلام محمود ڈوگر کے فیصلے کیخلاف اپیل دائرکی، تبادلے کیخلاف غلام محمود ڈوگرکی اپیل واپس لیتا ہوں جس پر سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی بنیادپر خارج کردی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بیوروکریسی میں تبادوں کی منظوری کے بعد معاملہ ویسے بھی غیر مؤثر ہو چکا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں برابری کا موقع ملنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کو نگران حکومت کو تبادلوں کا کھلا اختیار نہیں دینا چاہیے۔

کھیل

بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ عید الفطر کے بعد کھیلا جائے گا

ایونٹ میں سندھ’ بلوچستان ‘ خیبرپختونخوا’ پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ عید الفطر کے بعد کھیلا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی ) کے زیر اہتمام ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ عید الفطر کے بعد 20 سے 25 اپریل تک پشاور میں کھیلا جائے گا،جس میں ملک بھر سے 5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ ایونٹ میں سندھ’ بلوچستان ‘ خیبرپختونخوا’ پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اسلام آباد ٹیم کی قیادت نثار علی خان ‘ سندھ ٹیم کی قیادت بدر منیر ‘ بلوچستان ٹیم کی قیادت نعمت اللہ ‘ پنجاب ٹیم کی قیادت ظفر اقبال جبکہ خیبرپختونخوا ٹیم کی قیادت ثنا اللہ کریں گے۔ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات

پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تاریخی اور گہرے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کویت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 10 ارب ڈالر مالیت کے 7 معاہدوں پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے فریقین کی ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے ملاقات کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تاریخی اور گہرے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سمیت کویتی قیادت کا ان کے دوبارہ انتخاب پر نیک تمناؤں اور مبارکباد پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امیر کویت کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔وزیر اعظم نے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نومبر 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان 10 ارب ڈالر مالیت کے سات معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن میں غذائی تحفظ، ٹیکنالوجی، ہائیڈل پاور، کان کنی اور معدنیات، پانی کی فراہمی اور مینگروو کی بحالی سمیت متنوع شعبوں سے متعلق ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی ایس ایل سیزن نائن میرے لیے بہت اچھا ایونٹ ثابت ہوا، عماد وسیم

گزشتہ شب ملتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایل سیزن نائن میرے لیے بہت اچھا ایونٹ ثابت ہوا، عماد وسیم

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رائونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ پی ایس ایل سیزن نائن میرے لیے بہت اچھا ایونٹ ثابت ہوا ہے، میں نے نہیں سوچا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ میرے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

میں بس لیگ میں اپنا اثر چھوڑنا چاہتا تھا۔ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں گذشتہ روزاسلام آبادیونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ میری کارکردگی بیٹنگ میں اچھی رہی لیکن فائنل میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا میرے لئے نیا تجربہ تھا۔

انہوں نے حنین شاہ کے آخری گیند پر چوکا لگا کر گیم ختم کرنے پر کہا کہ میں فٹ ہوں اور زیادہ سے زیادہ ٹیم میں کردارادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے اب میں چار پانچ سال مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔ گزشتہ شب ملتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ عماد وسیم پلیئر آف دی میچ قرار دئیے گئے جنہوں نے 23رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایااور 17گیندوں پر 19ناقابل شکست رنز بنائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll