پاکستان
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سلام آباد میں اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس شہباز گل پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
شہبازگل کی جانب سے آج کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، استثنیٰ دیاجائے۔
عدالت نے شہبازگل کی آج کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی کو اپنے شو میں سابق وزیرِا عظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل کا تبصرہ نشر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا بیان مسلح افواج کی صفوں میں بغاوت کے جذبات اکسانے کے مترادف تھا۔

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3کیس رپورٹ ہوئے اور6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ہفتہ کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے دو ہزار 573 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے3افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.12فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان
عمران اسماعیل کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے، میں پی ٹی آئی کے بانی ممبران میں سے ایک تھا۔25 سے 28 سال میں نے سیاسی جدوجہد کی اور ایک بہتر پاکستان کا خواب دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دیتا ہوں، میں آج عمران خان اور تحریک انصاف کو خدا حافظ کہتا ہوں۔ آج رہائی کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ہوں۔
9 مئی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی انکوائری ہونی چائیے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے شرپسندی کی،9 مئی کے بعد میں نے چار پانچ دن سوچا پھر گرفتاری دے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سے عمران خان کے ساتھ تھا ، میں ان چار لوگوں میں تھا جنہوں نے پی ٹی آئی کا سنگ بنیاد رکھا، ہم نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جو عوام کے لئے ہو ، 22 سال کی جہدوجہد کے بعد جو حکومت ملی وہ ختم ہو گئی۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ختم ہونے کے بعد ہم نے دوبارہ جہدوجہد کا آغاز کیا، اس دوران خان صاحب پر حملہ بھی ہوا ، پھر یہ تاثر بن گیا کہ تحریک انصاف کا مقابلہ فوج سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کے اطراف بیٹھے لوگوں نے انہیں غلط مشورے دیئے،جب خان صاحب گرفتار ہوئے تو توڑ پھوڑ شروع ہوگئی،مجھ سے کہا گیا آپ احتجاج میں نہیں آئے ، مجھے یہ احتجاج اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ حملہ کس نے کیا تھا،جس نے بھی حملہ کیا، اس کی انکوائری ہونی چاہیے اور اسے سزا ملنی چاہیے۔
پاکستان
عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنائی گئی 7 ممبران پر مبنی ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔
شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر ،حلیم عادل شیخ، عون عباسی، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے نااہل کیا گیا تو شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک جیسے رہنما پارٹی چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فوج سے کوئی لڑائی نہیں یہ فوج میری ہے، جلد وقت تبدیل ہو نے والا ہے اور آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دوں گا، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔
گزشتہ روز انہوں نے مذاکرات کی اپیل بھی کی تھی اور کہا تھا کہ اپیل کرتا ہوں کہ فوری طور پر بات چیت کرنی چاہیے، مجھے اپنی سختی کی نہیں ملک کی فکر ہے جو سب کو ہونی چاہیے، بات چیت کی اپیل کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے آڈیو لیکس کمیشن کے قیام کا نوٹفیکیشن معطل کر دیا
-
جرم ایک دن پہلے
باپ نے عزت کے نام پر بیٹی کو جلا کر مارڈالا
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
سابق صوبائی وزیر مراد راس نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کااعلان کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
عازمین حج ایسا سامان لانے سے اجتناب کریں جو بین الاقوامی سفری قوانین کے تحت منع ہے، سعودی حکام
-
پاکستان 2 دن پہلے
مبینہ کرپشن کیس ،چوہدری پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت خارج
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 15 فیصدکی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
ایک نئی سیاسی جماعت کا اعلان متوقع،تحریک انصاف ٹو بننے جا رہی ہے؟