جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کے دور میں ملک معاشی ترقی کر رہا تھا،چوہدری پرویز الہی

مفت آٹے کے حصول کیلئے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں،صدر پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کے دور میں ملک معاشی ترقی کر رہا تھا،چوہدری پرویز الہی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ملک معاشی ترقی کر رہا تھا، شہباز شریف اینڈ کمپنی نے ترقی کا سفر روک دیا، نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عالمی دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، تمام پابندیوں کے باوجود عمران خان کی مقبولیت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 

اپنے ٹویٹس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا دعویٰ کرنے والوں نے آج تک کچھ نہیں کیا، آئی ایم ایف کے ترلے منتیں بھی کسی کام نہیں آ رہے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلا رمضان ہے جس میں عوام کو سحر اور افطار کے لالے پڑے ہوئے ہیں، مفت آٹے کے حصول کیلئے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن حکمران لیپ ٹاپ تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا تحریک انصاف کو الیکشن مہم سے روکنے کیلئے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں، رانا ثناء اللہ اور مریم نواز عدلیہ اور ججز کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، نا اہل حکمران جو مرضی کر لیں عوام انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، حالات کیسے بھی ہوں کرپٹ مافیا کے خلاف باہر نکلنا ہو گا، آئینی اور سیاسی حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔ 

پاکستان

حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت 2 بجے محفوظ فیصلہ سنائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حسن اور حسین نواز کی بریت کی  درخواستوں پر  فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت اسلام آباد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

عدالت نے حسن اور حسین نواز کے تین ریفرنسز (ایون فیلڈ، العزیزیہ ملز اور فلیگ شپ ریفرنس) میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

قائد ن لیگ نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز نے احتساب عدالت میں اپنی بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز کی بریت کے خلاف ہم نے اپیل دائر نہیں کی، حسن اور حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے جبکہ ان کے کیس میں مرکزی ملزم بری ہوچکے ہیں۔

قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بری کیا، جن دستاویزات پر انحصار کرتے ہوئے عدالت نے مریم نواز کو بری کیا انہی پر نواز شریف کی بریت ہوئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

عدالت کی جانب سے 2 بجے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

لیجنڈ ادارکار وشہنشاہ جذبات محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

محمد علی نے اپنے فنی کیریئر میں 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیجنڈ ادارکار وشہنشاہ جذبات محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار و شہنشاہ جذبات محمد علی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے۔

1962 میں فلم "چراغ جلتا رہا "سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے محمد علی جلد ہی ملک کے معروف فلمی اداکاروں میں شمار کئے جانے لگے، شہنشاہ جذبات کاخطاب پانیوالے اداکار کی لاتعداد سپرہٹ فلمیں آج بھی شائقین کو ان کی یاد دلاتی ہیں۔

 محمد علی ایک انتہائی نرم دل اور انسان دوست شخصیت کے طور پر بھی مشہور تھے،جذباتی مکالمے، آواز کے اتار چڑھاؤ پر مکمل دسترس اور حقیقت سے قریب تر اداکاری ان کی خصوصیات میں شامل ہیں جبکہ ناقدین انہیں ایشیائی سلور اسکرین کے عظیم فنکاروں میں شمار کرتے ہیں۔ انہوں نے زیبا بیگم سے شادی کی اوران کی جوڑی دلیپ کماراورسائرہ بانو کی طرح ایک آئیڈیل جوڑی شمار کی جانے لگی۔

1965 سے 1980 تک کا زمانہ محمدعلی کے فنی کیرئیر کا عروج تھا، انہوں نے 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے دیبا بیگم، زیبا بیگم، شبنم، رانی، انجمن اور دیگر اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا تاہم ان کی جوڑی ان کی شریک حیات زیبا بیگم کے ساتھ بہت پسند کی گئی۔

ان کی مشہور فلموں میں آنسو بن گئے موتی، میرا گھر میری جنت، آگ، بہاریں پھر بھی آئیں گی،زندگی کتنی حسین ہے،سلام محبت، داغ،بازی، خاموش رہو، توبہ، آئینہ اورصورت، سلاخیں، انسان اورآدمی، نوکر اورجیسے جانتے نہیں وغیرہ شامل ہیں۔  محمد علی کو ان کی شاندار کردار نگاری پر حکومت پاکستان کی جانب سے"تمغہ حسن کارکردگی" اور"تمغہ امتیاز"سے بھی نوازا گیا۔

 گردوں کی بیماری کی وجہ سے محمد علی19 مارچ،2006کو دار فانی سے کوچ کر گئے لیکن ان کی یادیں آج بھی زیبا محمد علی اور لاکھوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل غزہ میں قحط کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، سربراہ یورپی یونین

غزہ میں ہم اب قحط کے دہانے پر نہیں ہیں بلکہ ہم قحط کی حالت میں ہیں، جوزف بوریل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل غزہ  میں قحط کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، سربراہ یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نےکہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں قحط پیدا کر رہا ہے اور بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطاق انہوں نے برسلز میں غزہ کے لیے انسانی امداد کے بارے میں ایک کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ غزہ میں ہم اب قحط کے دہانے پر نہیں ہیں بلکہ ہم قحط کی حالت میں ہیں جس میں ہزاروں لوگ قحط میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے، قحط کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اسرائیلی جنگ قحط کا باعث بن رہی ہے۔ غزہ کو قحط کا سامنا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے فوری جنگ بندی کے معاہدے پر زور دیا۔

واضح رہے غزہ کی وزارت صحت نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جنگ میں 31 ہزار 726 سے زائد فلسطینی شہید چکے ہیں اور  73 ہزار 792 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔وزارت نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 81 فلسطینی شہید اور 116 دیگر زخمی ہوئے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll