جی این این سوشل

کھیل

وہاب ریاض بطور مشیراسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز

کرکٹر نے چارج سنبھالنے کے بعد سیکرٹری اسپورٹس پنجاب اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب سے ملاقات کی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وہاب ریاض بطور مشیراسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیراسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بن گئے۔قومی کرکٹر نے چارج سنبھالنے کے بعد سیکرٹری اسپورٹس پنجاب اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب سے ملاقات کی۔

دونوں افسران نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز وہاب ریاض کوبریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اسپورٹس کے فروغ کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

تجارت

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گذشتہ ہفتے کے دوران استحکام

سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1193 روپے ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں  گذشتہ ہفتے کے دوران  استحکام

اسلام آباد: ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 26 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1097 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.88 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری ریٹل قیمت 1087 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران فی بوری ریٹل قیمت 1167 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1167 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1086، راولپنڈی 1079، گوجرانوالہ 1120، سیالکوٹ 1120 ، لاہور 1145 ، فیصل آباد 1090 ، سرگودھا 1087 ، ملتان 1103 ، بہاولپور 1130 ، پشاور 1053 اور بنوں میں 1050 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1128 روپے، حیدر آباد 1150 ، سکھر 1170 ، لاڑکانہ 1170 ، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1193 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے آڈیو بیان جاری کردیا

پاکستان سے محبت ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے، مراد سعید

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے آڈیو بیان جاری کردیا

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید نے خفیہ مقام سے آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب دہشتگردی کی جنگ شروع ہوئی تب میری عمر 18 سال تھی، ہم بےگھر ہوئے اور ماں زندہ لاش بن گئی، جو نیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے خواب دیکھتا تھا اس کا مستقبل تاریک ہوگیا۔

 ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں مراد سعید نے کہا کہ پردہ دار بہنوں کو راشن کے لیے لائنوں میں لگتے دیکھا اور پردیس میں والد روتے تھے جس گھر کو بنایا وہ مٹی کا ڈھیر ہوگیا، ہماری زبانوں پرشکوہ تک نہیں آیا،کبھی پاکستان کا برا نہیں چاہا، ہم نے ٹکڑے سمیٹے اور اپنے شہروں کی تعمیر میں لگ گئے۔

 سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آج ہم پر دہشتگردی اور غداری کے فتوے لگاتے ہیں، یہ لوگ کون ہیں؟ پی ڈی ایم نے پہلے پروگرام میں پاکستان اور پاکستانی اداروں کے بارے میں زہر اگلا، یہ سارے ہمیں حب الوطنی کا درس دیتے ہیں۔

 واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ملک میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعات کےبعد تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا جس کےبعد سے مراد سعید روپوش ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز

لیول ٹو کورس میں شریک امپائرز کی عمر کی حد  45 سال مقرر کی گئی ہے،پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام لیول ٹو امپائرنگ کورسز کا آغاز کل بروز منگل سےشروع ہو جائےگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم  میں ہونے والا امپائرنگ کورسز چار روز جاری رہے گا، لیول ٹو امپائرنگ کورسز میں 65 امیدوار شرکت کریں گے، جس کا مقصد پی سی بی کے امپائرز پول کومزید مستحکم کرنا ہے۔

 ترجمان پی سی بی کے مطابق  کورس میں کامیاب ہونے والے امپائرز کو پی سی بی ڈیویلپمینٹ پینل آف امپائرز میں شامل کیا جائے گا۔ کامیاب امپائر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے میچوں میں امپائرنگ کرسکیں گے. 

کورس میں شریک امیدواروں کو پہلے تین روز  ٹریننگ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا، جبکہ آخری روز امیدواروں کے انٹرویوز اور تحریری امتحان ہوں گے.

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر احسن رضا، آئی سی سی اور پی سی بی کےانٹرنیشینل امپائرز پینل میں شامل آصف یعقوب اور پی سی بی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ناصر حسین کو ٹرینر مقرر کیا گیا ہے۔لیول ٹو کورس میں شریک امپائرز کی عمر کی حد  45 سال مقرر کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll