جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج

چیئرمین پاکستان تحریک اانصاف عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں پر130 مقدمات درج کئے گئے ہیں، لاہور ہائی کورٹ میں تفصیلات پیش

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین پاکستان تحریک اانصاف عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں پر130 مقدمات درج کئے گئے ہیں، لاہور ہائی کورٹ میں تفصیلات پیش

اسلام آباد میں عمران خان سمیت دیگر ساتھی رہنماوں پر 43 مقدمات درج کئے گئے جبکہ اسلام آباد میں 9 مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہیں۔

پنجاب میں پی ٹی آئی کے خلاف 84 مقدمات درج ہیں جن میں سب سے زیادہ 27 مقدمات لاہور میں درج کئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے بھی عمران خان کے خلاف 3 مقدمات درج کئے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انتقامی کاروائیوں کا سامنا  کررہے ہیں، عدلیہ ہمارے خلاف جعلی مقدمات کا نوٹس لے۔

جرم

باپ نے عزت کے نام پر بیٹی کو جلا کر مارڈالا

لڑکی نے متضاد بیان دیا کہ اسے اس کے والد اور بہن بھائیوں نے زندہ جلا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باپ نے  عزت کے نام پر بیٹی کو جلا کر مارڈالا

جھنگ: جھنگ کی بستی ڈب میں باپ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیٹی کو زندہ جلا دیا۔

پولیس کے مطابق معصومہ بی بی کے نام سے شناخت ہونے والی بیٹی کو مبینہ طور پر باپ نے دیگر بیٹوں اور بیٹیوں کے ساتھ مل کر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

پولیس نے بتایا کہ معصومہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس نے متضاد بیان دیا کہ اسے اس کے والد اور بہن بھائیوں نے زندہ جلا دیا۔

متضاد بیان کے بعد لڑکی زخموں کی تاب نہ لا سکی اور آخری سانس لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کے فالورز نے 9 مئی کو قومی املاک، عسکری تنصیبات، ایئر بیسز، سکولوں، پبلک انفراسٹرکچر کو جلا کر خاکستر کر دیا، احسن اقبال

کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا،وزیر منصوبہ بندی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کے فالورز نے 9 مئی کو قومی املاک، عسکری تنصیبات، ایئر بیسز، سکولوں، پبلک انفراسٹرکچر کو جلا کر خاکستر کر دیا،  احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے فالورز نے 9 مئی کو قومی املاک، عسکری تنصیبات، ایئر بیسز، سکولوں، پبلک انفراسٹرکچر کو جلا کر خاکستر کر دیا، کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا۔

سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم تھا جسے تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جب اپنی شکست نظر آئی تو انہوں نے اپنے لوگوں کو تشدد پر اکسایا۔ حکومت نے عمران خان اور اس کے کسی سپورٹر کو گرفتار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو عمران خان اور اس کے سپورٹرز نے ریڈ لائن کراس کی،کوئی جمہوری ملک اس طرح کے رویوں کی اجازت نہیں دیتا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے6کیس رپورٹ، 7 کی حالت تشویش ناک

کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شر0.32فیصد رہی،این آئی ایچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا  کے6کیس رپورٹ،  7  کی حالت تشویش ناک

قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے6کیس رپورٹ ہوئے اور 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 892ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے6افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شر0.32فیصد رہی۔

اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم 7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔اسلام آباد میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 153ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2 کا نتیجہ مثبت آیا، مثبت کیسزکی شرح 1.31فیصد رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll