حکومت ٹی بی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے
اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت ٹی بی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ملک بھر میں وزارت صحت کی جانب سے ٹی بی کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دنیا بھر میں جمعہ کو ٹی بی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اس موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت ٹی بی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اورت اس کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنار ہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں وزارت صحت کی جانب سے ٹی بی کا مفت علاج کیا جاتا ہے، حکومت آنے والی نسلوں کو ٹی بی سے پاک کرنے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 400,000 ٹی بی کے مریض ہر سال مفت تشخیص اور علاج کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ٹی بی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام صوبوں میں 1603 سے زائد صحت کی سہولیات سے لیس جدید لیبارٹریز موجود ہیں۔
دیگر امراض کی طرح ایڈز،ملیریا اورٹی بی کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کروانے چاہیے۔ابتدائی مرحلہ میں ٹی بی کو بروقت اور آسانی سے کنٹرول کیاجاسکتا ہے ۔
ماضی میں ٹی بی سے لاکھوں انسان زندگی کی بازی ہارگئے۔ لیکن اب یہ لاعلاج مرض نہیں ہے۔ ٹی بی کے مریض کا سن کر لوگ گھبراجاتے ہیں۔ آئیں عہد کریں جس طرح دنیا کے دیگر ممالک نے ٹی بی کاخاتمہ کیا ہم بھی شہریوں کو آگاہی دیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی بی کے خاتمے کیلئے مل کر کوشش جاری رکھیں گے۔ ٹی بی کے مریض پریشان نہ ہوں یہ 100فیصد قابل علاج بیماری ہے ہم ملکر ٹی بی کو شکست دیں گے۔
سندھ ہائیکورٹ کے بارہ نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف لے لیا
- 7 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اعتراض عائد
- 11 گھنٹے قبل
یکم فروری کے درمیان بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی
- 7 گھنٹے قبل
افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار پاکستان کیلیے خطرہ ہیں،دفتر خارجہ
- 8 گھنٹے قبل
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنےوالی امریکی لڑکی کا ا ئیر پورٹ پر ہنگامہ
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل
کوئٹہ: سبی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 11 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 پر دستخط کردیئے
- 13 گھنٹے قبل
ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈی جی ایف آئی اے لگانے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل
ملک ریاض کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کی کارروائی کا آغاز
- 8 گھنٹے قبل
لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے
- 12 گھنٹے قبل
جنوبی سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ ، 18 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل