Advertisement

فرانس میں پنشن کے احتجاج میں بورڈو ٹاؤن ہال کو آگ لگا دی گئی

مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ملک بھر میں 80 افراد کو گرفتار کر لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 24th 2023, 5:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فرانس میں پنشن کے احتجاج میں بورڈو ٹاؤن ہال کو آگ لگا دی گئی

پیرس: فرانس میں پنشن کی عمر بڑھانے کے منصوبے پر جاری احتجاج میں بورڈو ٹاؤن ہال کو آگ لگا دی گئی۔

وزارت داخلہ کے اعدادوشمار کے مطابق پیرس میں 119,000 کے ساتھ جمعرات کو فرانس بھر میں دس لاکھ سے زیادہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے، یہ مظاہرے ریٹائرمنٹ کی عمر کو دو سال سے بڑھا کر 64 کرنے کی قانون سازی سے شروع ہوئے۔

احتجاج اور جھڑپوں کے بعد جمعرات کی شام ٹان ہال کے سامنے والے دروازے کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا،پولیس نے دارالحکومت میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ملک بھر میں 80 افراد کو گرفتار کر لیا۔

یونینوں نے اگلے منگل کو مزید مظاہروں کی کال دی ہے، جو کنگ چارلس III کے ملک کے سرکاری دورے کے موقع پر ہو گا، اس کا اس دن جنوب مغربی شہر بورڈو میں ہونا طے تھا۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ لگانے کا ذمہ دار کون ہے جسے فائر فائٹرز نے فوری طور پر بجھایا۔وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینن نے بادشاہ کے سفر سے قبل کسی بھی قسم کے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی، جمعرات کی رات کہا کہ سیکیورٹی " کوئی مسئلہ نہیں" اور بادشاہ کا "خوش آمدید اور خیر مقدم" کیا جائے گا۔

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
Advertisement