- Home
- News
صوبائی عام انتخابات میں تاخیر کا معاملہ: تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت آٗئندہ ہفتے ہوگی
سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات میں تاخیر کیخلاف دائر درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات میں تاخیر کیخلاف دائر درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے انتخابات کیلئے دائر پی ٹی آئی کی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا۔ درخواست پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا۔ قوی امکان ہے کہ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی نے الیکشن ملتوی ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن جمع کروا دی گئی۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے مشترکہ آئینی درخواست دائر کی تھی۔
یاد رہے کہ 3تین دن قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 30 اپریل کو پنجاب میں ہونے والے عام انتخابات کو ملتوی کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اب 8 اکتوبر 2023ء کو الیکشن ہونگے جس کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ 3 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل بروز اتوار کرانے کی تجویز دی تھی۔
قبل ازیں 3 مارچ کو ہی الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کے لیے تاریخ تجویز کی تھی، الیکشن کمیشن نے انتخابات ترجیحاً اتوار کے روز کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔
یہ بات قبل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز کی مقررہ مدت میں کرائے جائیں، تاہم عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو اجازت دی کہ وہ پولنگ کی ایسی تاریخ تجویز کرے جو کہ کسی بھی عملی مشکل کی صورت میں 90 روز کی آخری تاریخ سے ’کم سے کم‘ تاخیر کا شکار ہو۔
سپریم کورٹ نے اس میں یہ بھی کہا تھا کہ صدر مملکت اور گورنر خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن پاکستان کی مشاورت سے بالترتیب پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تاریخیں طے کریں گے۔
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 4 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 2 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 گھنٹے قبل