جی این این سوشل

پاکستان

چیف جسٹس کراچی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی اور ای سی پی کی کارکردگی پر نوٹس لیں: جماعت اسلامی

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے چیف جسٹس پاکستان سے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی اور الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیف جسٹس کراچی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی اور ای سی پی کی کارکردگی پر نوٹس لیں: جماعت اسلامی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے چیف جسٹس پاکستان سے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بدترین دھاندلی اور الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سراج الحق کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی حکومتی جماعت نے کہا کہ کراچی کا آئندہ میئرجیالا ہوگا، بلدیاتی انتخابات کے لیے بدنیتی کی بنیاد پر حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستیں تیار کی گئیں اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر انتخابی عملے کی تعیناتی کی گئی۔

امیر جماعت اسلامی نے خط میں لکھا کہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ ترانتخابی عملہ حکومتی جماعت کا حامی تھا، ریٹرننگ افسران نے ہزاروں ووٹوں سے جیتنے والوں کو ہراکر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی جیت کا اعلان کیا،  الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے کیس دوبارہ ان آراو کو بھیج دیے جن پر دھاندلی کے الزامات ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان کو لکھے گئے خط میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا 6 یونین کمیٹیاں جن میں بدترین دھاندلی ہوئی، ان یوسیز میں فارم 11کے نتائج کے برعکس ریٹرننگ افسرا ن (آر او) نے نتیجے جاری کیے، جماعت اسلامی نے 66 پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کی  جہاں نتائج تبدیل کیے گئے، الیکشن کمیشن نے 22 مارچ کو17 پولنگ اسٹیشنز کو خود ہی منتخب کر کے ری کاؤنٹنگ کا حکم دے دیا۔

سراج الحق نے چیف جسٹس کو لکھا کہ سپریم کورٹ آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے معاملے کا فوری نوٹس لے اور کراچی کے عوام کو ان کا حق دیا جائے۔

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

جمشید دستی اور محمد احسن اقبال نے اسپیکر ڈائس کے قریب دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا، اسپیکر ایاز صادق

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل کردی۔

اسپیکر نے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر ایک اجلاس کی لیے دونوں اراکین کی رکنیت معطل کی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدراتی خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، ان افراد نے اسمبلی قواعد کی خلاف وزری کی۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان ممبران کی رکنیت اس اجلاس کے لیے معطل کی جا رہی ہے، دونوں افراد موجودہ اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے۔دونوں ارکان نے باجے بجائے اور ایوان کی توہین کی، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال خان نے کہا یہ احتجاج توکچھ بھی نہیں، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور پاسداری کےلیے ہرحد تک جائیں گے، احتجاج کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 500 اضافے کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

10گرام سونا 429 روپے مہنگا ہوا، 2 لاکھ 14 ہزار935 روپےکا ہوگیا۔

یاد رہے سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد گزشتہ روزسونا 1700 روپے تولہ سستا ہوا تھا۔

دوسری جانب ایس پی اے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 286.37 ریال، 22 قیراط ایک گرام 262.51 ریال،18 قیراط ایک گرام214.78 ریال رہی اور ہ 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 250.24 ریال رہے۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,402.29 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,516.68 اور 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,745.47 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 287,988 ریال میں دستیاب رہا۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll