اس صورتحال میں10کروڑ لوگوں کو مفت آٹے کی فراہمی بہت بڑا قدم ہے


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو بہت بڑا معاشی چیلنج درپیش ہے، اس صورتحال میں10کروڑ لوگوں کو مفت آٹے کی فراہمی بہت بڑا قدم ہے۔
سیاسی قیادت،تمام اداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ملک کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے دن رات ایک کرنا ہوگا، جو گھرانے بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ نہیں انہیں بھی آٹے کے تین تھیلے مفت فراہم کئے جائیں گے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی میں مفت آٹے کی فراہمی کے مراکز کے معائنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر، وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ، مسلم لیگ( ن )کے رہنما ملک ابرار احمد، کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے آٹے کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے ان کے مسائل معلوم کئے اور مفت آٹے کی فراہمی میں حائل مشکلات کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم کو کمشنر راولپنڈی نے مفت آٹے کی فراہمی کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے عوام جو راولپنڈی میں مقیم ہیں، کو بھی مفت آٹے کی سہولت فراہم کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جو گھرانے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریکارڈ پر نہیں لیکن خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں، انہیں بھی مفت آٹے کی فراہمی شروع کی جائے۔
اس سلسلے میں نادرا اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کام کر رہا ہے اور آج سے یہ نظام کام شروع کر دے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جن لوگوں کو نام نہ ہونے کی بنیاد پر مفت آٹا فراہم نہیں کیا جا رہا، اب ان کیلئے فوری طور پر کائونٹر قائم کئے جائیں گے اور انہیں بھی آٹا فراہم کیا جائے گا۔

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 8 گھنٹے قبل

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 6 گھنٹے قبل

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 4 گھنٹے قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 7 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 3 گھنٹے قبل