Advertisement
پاکستان

پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات ازخود نوٹس کیس میں دو ججز کا اختلافی فیصلہ جاری

چیف جسٹس کے اختیار کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 27th 2023, 10:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب، خیبرپختونخوا انتخابات ازخود نوٹس کیس میں دو ججز کا اختلافی فیصلہ جاری

اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے تفصیلی اختلافی فیصلہ جاری کر دیا۔

28 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا، اختلافی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے 23 فروری کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں۔

چیف جسٹس کے اختیار کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے، پوری سپریم کورٹ کو صرف ایک شخص پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

اختلافی فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، از خود نوٹس کی کارروائی ختم کی جاتی ہے، ہائیکورٹ زیر التوا درخواستوں پر 3 روز میں فیصلہ کرے۔

Advertisement