پاکستان
چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا اختیار لے لیا گیا
حکومت نے چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا اختیار واپس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کی منظوری دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ ازخود نوٹس کا فیصلہ چیف جسٹس اور 2سینئرترین ججز کریں گے جب کہ کیس کے فیصلے کیخلاف اپیل 30دن میں دائر ہوسکے گی۔
نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ اپیل دوہفتوں میں فکس کی جائے گی۔
تفریح
مصر کا الجونہ فلم فیسٹیول 14 سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگا
انہوں نے کہا کہ اس سال کے ایڈیشن کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال اور غیر انسانی حالات پر روشنی ڈالنا ہے

مصر کا الجونہ فلم فیسٹیول 14 سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ الجونہ فیٹسیول کے چھٹے ایڈیشن میں فلسطینی فلم انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے فلسطینی سنیما کے لیے وقف ایک خصوصی پروگرام پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے ایڈیشن کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال اور غیر انسانی حالات پر روشنی ڈالنا ہے۔
فیسٹیول کے دوران مصری ہلال احمر کے ساتھ مل کر غزہ میں انسانی امداد کی کوششوں کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے ’ فنڈ ریزنگ ڈنر‘ کا انتظام کیا گیا ہے۔قاہرہ کے جنوب میں 250 میل دور سیاحتی قصبے الغردقہ کے قریب بحیرہ احمر کے کنارے واقع ایک ریزورٹ میں منعقد ہونے والا فلم فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بغیر کسی جشن کے منعقد ہو گ
کھیل
یوگانڈا نے تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
یوگانڈا نے 9 وکٹوں سے روانڈا کی ٹیم کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرگیا

یوگانڈا کی کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائرز میں آج یوگانڈا اور روانڈا کے درمیان فیصلہ کُن میچ کھیلا گیا۔ یوگانڈا نے 9 وکٹوں سے روانڈا کی ٹیم کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرگیا۔
🚨 Uganda create history 🚨
— ICC (@ICC) November 30, 2023
They have qualified for the #T20WorldCup 2024 and will become only the fifth African nation to feature in the tournament 🔥
📸: @CricketUganda
Details 👉 https://t.co/TgLrh9MBxw pic.twitter.com/yxMyyTMd4K
یوگانڈا نے اس سے قبل کینیا اور زمبابوے کو بھی شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا۔ یوگانڈا پوائنٹس ٹیبل میں زمبابوے سے بہتر پوزیشن پر ہونے کے باعث پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا حصہ بن گیا۔
Uganda get their #T20WorldCup party started! 🇺🇬🕺
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 30, 2023
(via @CricketUganda)pic.twitter.com/V5ZizxNGW5
خیال رہے کہ نمیبیا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، کینیڈا، اومان اور نیپال کی ٹیمیں پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ میگا ایونٹ آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان
چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پرالقادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ
القادر ٹرسٹ کو بھی شوکت خانم کی طرز پر چلایا جا رہا ہے، اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، وکیل انتظار پنجوتھا

پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا کا کہنا ہے کہ القادرٹرسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، عمران خان کی ہدایت پرالقادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےپی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کو بھی شوکت خانم کی طرز پر چلایا جا رہا ہے، اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر القادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظارپنجوتھا نے کہا کہ القادرٹرسٹ کی زمین ذاتی فائدے کیلئے نہیں تھی، یہ ٹرسٹ دینی وسائسنی تعلیمات کیلئےقائم کیا گیا، یہ ادارے اس لئے ہیں کہ غریب افراد کو دینی و سائنسی تعلیمات ایک چھت تلے ملے، ٹرسٹ ڈیڈ میں واضح لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی یا ان کی اہلیہ کوئی مالی فائدہ نہیں لے سکتے، جھوٹے کیسز صرف اور صرف ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے ہیں۔
القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے عمران خان کے وکلاء @intazarpanjutha کی پریس کانفرنس pic.twitter.com/7AKHF9H2B0
— PTI (@PTIofficial) November 30, 2023
انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کا کلاز 10 جس کے بارے میں سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹرسٹ سے عمران خان یا ان کی اہلیہ کسی بھی قسم کی تنخواہ یا دوسری مراعات حاصل نہیں کر سکتے،یہی وجہ سے کہ آج تک نیب کی تفتیش میں یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ عمران خان یا ان کی اہلیہ یا ان کے رشتہ داروں نے ٹرسٹ سے کسی قسم کاکوئی فائدہ لیا ہو۔
پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کی بنیاد ذاتی فائدے کیلئے نہیں تھی، اس ٹرسٹ کے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں ٹرسٹیز ہیں۔بشریٰ بی بی کا کردارصرف بطور ٹرسٹی کا ہے، القادر ٹرسٹ کو اس کا بورڈ چلاتا ہے، اس میں کسی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، ادارہ چلانے کیلئے جو بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ بورڈ کرتا ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت 2 دن پہلے
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم بن گئے
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر