جی این این سوشل

پاکستان

آئی ایم ایف کی قسط میں تاخیر، اتحادی پارلیمنٹ میں بھی حکومت پربرس پڑے

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے نئی قسط ملنے میں مسلسل تاخیر پر حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ بھی حکومت پر برس پڑے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف کی قسط میں تاخیر، اتحادی پارلیمنٹ میں بھی حکومت پربرس پڑے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ارکان نےآئی ایم ایف سے نئی قسط کے اجراء میں مسلسل تاخیرپرحکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے سے معیشت کا بیڑہ غرق ہورہا ہے ، حکومت اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے ۔

اتحادیوں نے آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا معیشت کے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہوئےحکومت پر معاہدے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے پرزوردیا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹرقیصرشیخ نے کہاپچھلے 3 مہینے سے ہرچیز کی امپورٹ رکی پڑی ہے، خام مال نہیں ہو گا تو انڈسٹری بند ہو گی، بے روزگاری ہو گی، نکال بھی رہے ہیں، معیشت ونٹیلیٹرپرہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا پہلی تاخیر تو ہے نہیں ، جب بھی تاخیر ہو گی انسٹبیلیٹی ہو گی ، معیشت ڈسٹرب ہو گی ۔

تحریک انصاف کی منحرف رکن پارلیمنٹ جویریہ ظفر نے کہاہفتہ وار مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین ہے ، یہ بڑھے گی ، حکومت کی نااہلی ہے۔

باپ پارٹی کے سینیٹر دینیش کمار کا کہنا تھا کاروباری حضرات یہاں سے وائنڈ اپ کر کے بیرون ملک جا رہے ہیں تو کیا باہر سے لوگ یہاں آئیں گے ، معیشت کا بیڑہ غرق ہو رہا ہے مزید ہو گا۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما کشورزہرہ نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام پھٹ پڑے ہیں ، اگر امتحان زیادہ لمبا ہوا تو عوام سڑکوں پر نکل آئے گی ۔

ارکان پارلیمنٹ کہنا تھا حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ جلد معاہدے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے بصورت دیگر ملکی معیشت پرمزید منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔

ٹیکنالوجی

عازمین حج سوشل میڈیا پر فراڈ کمپنیوں کا نشانہ بننے سے بچیں ، سعودی حکام

حکومت کی طرف سے جاری کردہ ویزہ حاصل کریں یا جن ممالک میں یہ حج دفاتر نہیں ہیں وہاں کے عازمین یہ ویزہ ”نسک حج” (www.nusuk.sa ) کے پلیٹ فارم سے حاصل کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عازمین حج سوشل میڈیا پر  فراڈ کمپنیوں کا نشانہ بننے سے بچیں ، سعودی حکام

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے حکام نے رواں سال 1445 ہجری 2024 حج کرنے کے خواہاں عازمین کو خبر دار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کا ارادہ رکھنے والے عازمین اپنے ملک میں حج دفاتر کے ذریعے سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ویزہ حاصل کریں یا جن ممالک میں یہ حج دفاتر نہیں ہیں وہاں کے عازمین یہ ویزہ ”نسک حج” (www.nusuk.sa ) کے پلیٹ فارم سے حاصل کریں۔ سعودی حکام نے کہا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے چلائی جانے والی مہموں کی گہری نگرانی کر رہی ہے جو اکثر کم اخراجات کے ساتھ حج کی ادائیگی کی پیشکش کرتی ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے متوقع عازمین پر زور دیا ہے کہ وہ خبر دار رہیں اور ایسی کسی پیشکش پر توجہ نہ دیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالہ سے عراق کی سپریم اتھارٹی برائے حج و عمرہ کی کوششوں کی تعریف کی جس نے عازمین کو حج کروانے کی پیش کش کرنے والی 25 سے زیادہ جعلی کمپنیوں کے ارکان کو گرفتار کیاہے۔ وزارت نے دیگر ممالک کی طرف سے اس مسئلہ پرقابو پانے کی کوششوں میں تعاون کو بھی سراہا۔ یہ بات خاص طور سے نوٹ کرنے کے قابل ہے کہ عمرہ، سیاحت ، ورک، فیملی وزٹ اورٹرانزٹ ویزہ پر حج ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

وزارت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری حکام کی طرف سے متعین کئے گئے ضابطوں پر عملدرآمد کیا جائے اورحج پیکیج کی پیشکش کرنے والی جعلی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ کرنے سے گریز کیا جائے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ بیرون ملک جعلی حج کمپنیوں کے اشتہارات پر فعال انداز سے نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ افراد پرزور دیتی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی کمپنی بارے اطلاع دیں۔ بغیر اجازت کے حج کے واقعات کو کم کرنے کے لئے یہ تعاون ناگزیر ہے ۔ مصدقہ معلومات کے لئے عازمین سعودی وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز کو وزٹ کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی نیدرلینڈ کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعلیٰ پنجاب نے نیدرلینڈ کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے ۔

پاکستان میں نیدر لینڈ کی سفیر ہینا ئڈے سے جمعہ کے روز لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے کہاکہ پنجاب فصلوں کی کاشت، آبپاشی کے طریقوں اورجدید زرعی مشینوں سمیت مختلف شعبوں میں نیدر لینڈز سے تعاون کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور تجارتی تعلقات کے فروغ اور صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس

ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک  ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس

امریکی اور پاکستانی حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس ہوا۔

امریکی مشن کے ترجمان تھامس  نے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے جیسے اقدامات دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے پانچ ارب ڈالرمالیت کی درآمدات کیں جبکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم سات ارب ڈالر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll