جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا لکی مروت تھانہ پر حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اور جوانوں کو خراج عقیدت

وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا بھی اظہارکیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کا لکی مروت تھانہ پر حملے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اور جوانوں کو خراج عقیدت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس تھانہ صدر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 3 جوانوں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال مہمند، سپاہی وقار، مرجان، کرامت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا بھی اظہارکیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف فرسٹ لائن آف ڈیفنس کا شاندار کردار ادا کر رہی ہے۔ تھانہ صدر پر دہشت گردوں کےحملے کا پولیس نے جرات و بہادری سے مقابلہ کیا۔

دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی بقا اور ترقی ہے ۔ وزیراعظم نے اے پی سی کے ڈرائیور سردار علی اور 6 زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم نےخیبرپختونخوا حکومت کو شہدا کے لئے پیکج اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 

پاکستان

نگران وزیر اعظم سے لندن کی کیپٹل و فنانشل مارکیٹ کے سینئر رہنمائوں کی ملاقات

نگران حکومت کے حالیہ انتظامی اقدامات نے پاکستانی روپے کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں مضبوط کیا،انوار الحق کاکڑ

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

نگران وزیر اعظم سے لندن کی کیپٹل و فنانشل  مارکیٹ کے سینئر رہنمائوں کی ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دوست ممالک کی جانب سے رقوم کی فراہمی سمیت مثبت اشاریوں نے مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم اور صنعتی ترقی کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے، نگران حکومت کے حالیہ انتظامی اقدامات نے پاکستانی روپے کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں مضبوط کیا۔

لندن کی کیپٹل و فنانشل مارکیٹ کے سینئر رہنمائوں نے پاکستان ہائوس لندن میں ملاقات کے دوران نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ انتظامی اقدامات نے پاکستانی روپے کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں مضبوط کیا، استحکام کیلئے امید کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دوست ممالک کی جانب سے رقوم کی آمد سمیت مثبت اشاریوں نے مہنگائی میں کمی، مستحکم ذخائر اور صنعتی ترقی کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے اہم شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات اور آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے مثبت اثرات، معیشت اور کرنسی کے استحکام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات پر پابندیوں کے خاتمے، زرعی مدد اور درمیانی مدت کے افراط زر کے اہداف کیلئے مالیاتی اقدامات کے بعد تجارت میں بہتری آئی ہے، زراعت اور صنعت میں بہتری آئی ہے، مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

وزیراعظم خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے حوالے سے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کی سرمایہ کاری کی حامل کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس کونسل سے سرمایہ کاری کے عمل کیلئے راہیں ہموار ہو رہی ہیں، اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور کاروباری منظرنامہ کو آسان بنا کر طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے پر کاربند ہیں۔

برطانوی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں آئی ایم ایف پروگرام کے تسلسل اور قلیل و وسط مدتی اصلاحاتی کوششوں کے بارے میں معلومات لیں۔ وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں کی گئی اصلاحات کرکے آئی ایم ایف پروگرام سے وابستگی کا اظہار کیا ہے۔

سرمایہ کاروں نے پاکستان کی مالیاتی اور کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے امید افزاء مواقع تلاش کرنے میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا جو اقتصادی تعاون کو وسعت دینے میں بڑھتی ہوئی باہمی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے،مشعال ملک

بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، معاون خصوصی برائے انسانی حقوق

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے،مشعال ملک

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے،کشمیری قوم ہمیشہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے کا تقاضا کرتی رہی،بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے،عالمی دنیا نے بھارتی مظالم پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان اور کشمیری کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب سکھ برادری کے شانہ بشانہ ہیں، دہشت گردی پوری دنیا میں کینسر کی طرح پھیل رہی ہے، ہندوستان کی دہشت گردی پوری دنیا کے سامنے ہے۔۔انہوں نےکہا کہ ہندوستان کی دہشت گردی پوری دنیا کےسامنے ہے،

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت پاکستان اور دیگر ممالک میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے جس میں پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔ بھارتی مظالم کے خلاف سب کو مل کر بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرنا ہو گی۔بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے،کشمیری قوم ہمیشہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے کا کہتی رہی،بھارت کو کشمیریوں سمیت اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے،عالمی دنیا نے بھارتی مظالم پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا،بھارت کی جانب سے پاکستان میں بھی دو سکھوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو نے بہت اچھا بیان دیا ہے بھارت کو عالمی مارکیٹ سمجھ کر ماضی میں خاموشی اختیار کی گئی،ہندوستان کی طرف سے سر عام دھمکیاں دی جارہی ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان کا بیرون ممالک میں دہشت گردی کا نیٹ ورک ہے،ہندوستان دنیا بھر میں دہشت گردی کا کینسر پھیلارہا ہے،ہم نے ڈرنا نہیں بھارت کو بےنقاب کرنا ہے،پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی مظالم کا شکار تمام لوگوں کے ساتھ ہے۔

 
 
پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے زیر اہتمام یہ کمیٹیاں پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخواہ میں نواز شریف کے استقبال کے لیے انتظامات کی نگرانی کریں گی .

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے پیر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی توقع میں رابطہ کمیٹیاں قائم کر دیں۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے زیر اہتمام یہ کمیٹیاں پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخواہ میں نواز شریف کے استقبال کے لیے انتظامات کی نگرانی کریں گی .

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل افراد کو مخصوص ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں . خواجہ سعد رفیق راولپنڈی ڈویژن، ملک احمد خان گوجرانوالہ، احسن اقبال سرگودھا اور خرم دستگیر فیصل آباد کی استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

دیگر تقرریوں میں ساہیوال میں جاوید لطیف، ملتان میں اویس لغاری، بہاولپور میں ایاز صادق، ڈیرہ غازی خان میں طلال چوہدری اور لاہور میں سعود مجید شامل ہیں۔

 9 ڈویژنوں کے 36 اضلاع کے پارٹی عہدیداروں پر مشتمل کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گی۔ ان تقرریوں میں راولپنڈی میں عطا تارڑ، اٹک میں مصدق ملک، چکوال میں حنیف عباسی، جہلم میں صبا صادق، گجرات میں شیخ آفتاب، سرگودھا میں طارق فضل چوہدری شامل ہوں گے ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll