جی این این سوشل

پاکستان

ایرانی سرزمین سے دہشت گردوں کا پاکستانی چوکی پر حملہ، 4 فوجی شہید

ایرانی سرزمین سے دہشت گردوں نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا، واقعے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایرانی سرزمین سے دہشت گردوں کا پاکستانی چوکی پر حملہ، 4 فوجی شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایرانی سرزمین سے دہشت گردوں نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا، واقعے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سرزمین سے دہشت گردوں نے جلگئی کیچ سیکٹر میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، واقعے میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے ایران سے ضروری رابطے کئے جارہے ہیں، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ایران سے معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔

تجارت

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گذشتہ ہفتے کے دوران استحکام

سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1193 روپے ریکارڈ کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں  گذشتہ ہفتے کے دوران  استحکام

اسلام آباد: ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 26 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1097 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.88 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری ریٹل قیمت 1087 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران فی بوری ریٹل قیمت 1167 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1167 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1086، راولپنڈی 1079، گوجرانوالہ 1120، سیالکوٹ 1120 ، لاہور 1145 ، فیصل آباد 1090 ، سرگودھا 1087 ، ملتان 1103 ، بہاولپور 1130 ، پشاور 1053 اور بنوں میں 1050 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1128 روپے، حیدر آباد 1150 ، سکھر 1170 ، لاڑکانہ 1170 ، کوئٹہ 1190 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹل قیمت 1193 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان نے جھوٹ سے لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی، مریم اورنگزیب

ان والدین سے معافی بھی مانگیں جن کے بچوں کو گمراہ کر کے آزمائش میں ڈالا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے جھوٹ سے لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ سے لوگوں کی ذہن سازی کر کے انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی، عمران خان اپنے گھنائونے ناقابل معافی جرائم پر ان والدین سے معافی مانگیں جن کے بچوں کو گمراہ کر کے آزمائش میں ڈالا۔

یہ بات انہوں نے پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہی۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی کے کراچی سے رکن صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان کے بارے اپنے ٹویٹ میں ایک تصویر کا حوالہ دیا کہ پارٹی چھوڑنے سے انکار پر ملک شہزاد اعوان کے قافلے کو آگ لگا دی گئی جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ تصویر ایک سال پرانی نوشہرہ میں واقع آئل ڈپو میں لگنے والی آگ کی ہے۔

عمران خان نے 19 سال سے لوگوں کو جھوٹی، جعلی تصویروں اور مصنوعی بیانیے سے ذہن سازی کر کے بے وقوف بنایا اور انہیں ملک دشمنی، دہشت گردی، شہدا اور غازیوں کی بے حرمتی سکھائی۔ مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی مجروح انا کی تسکین کے لئے آرام سے دو جھنڈوں کے درمیان بیٹھ کر رات کو کامیڈی شو لگایا کریں، کسی رات شو میں اپنے گھنائونے اور ناقابلِ معافی جرائم پر ان والدین سے معافی بھی مانگیں جن کے بچوں کو گمراہ کر کے آزمائش میں ڈالا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان ان شہدا اور غازیوں کے خاندانوں سے معافی مانگیں جن کے دل انہوں نے زخمی کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے حقوق کی خلاف ورزی معاف نہیں فرماتا

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ کے فیصلے، ریویو ایکٹ2023 قانون بن گیا

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹس 2023 قانون بن گیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کے فیصلے، ریویو ایکٹ2023 قانون بن گیا

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قانون سازی پر دستخط کردیے گئے۔

اٹارنی جنرل نے صدر سے دستخط شدہ نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا۔

قانونی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین بھی اپیل دائر کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اپیل کا بل منظور کیا گیا تھا۔ بل کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے 2 ماہ کے اندر نظر ثانی کی درخواست دائر کی جاسکے گی۔

اسی کے ساتھ ساتھ پرانے فیصلوں پر نظر ثانی کی درخواستیں 30 دن کے اندر اندر دائر کی جاسکیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll