جی این این سوشل

کھیل

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ٹکٹس کی فروخت کا آغاز

راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ٹکٹس کی فروخت کا آغاز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لاہور میں شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے ٹکٹس کل(اتوار کو) صبح 11 بجے سے فروخت کئے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے ہفتہ کو جاری اعلامیہ میں بتایا کیا ہے کہ دونوں ٹیمیں 14، 15 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 250 سے 3 ہزار روپے تک ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر کی ہیں۔

وسیم اکرم پر مشتمل وی وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار جبکہ فضل محمود اور عمران خان پر مشتمل وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 2 ہزار روپے میں فروخت کئے جائیں گے۔

اسی طرح راجہ اور سعید انور پر مشتمل پریمیم کے ٹکٹ ایک ہزار اور عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹس 500 روپے جبکہ حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان، نذر، قائد، سعید احمد اور ظہیر عباس پر مشتمل جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس 250 روپے میں فروخت کئے جائیں گے۔

پی سی بی نے اے پی پی کو دیگر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کل( اتوار سے) pcb.bookme.pk کے ذریعے آن لائن ٹکٹس فروخت کی جائیں گی اور شائقین اصل شناختی کارڈ دیکھا کر ٹکٹس خرید سکیں ہیں۔

سٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے شائقین کو اپنا اصل شناختی کارڈ اور 18 سال سے کم عمر افراد کو ب فارم دیکھانا ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں 6 اپریل سے فزیکل ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔ سیل پوائنٹس سے متعلق تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

اسی طرح راولپنڈی اور کراچی میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

 

پاکستان

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ثبوت فراہم کئے بغیر بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندیاں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

امریکی پابندیوں کے رد عمل پر ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمدات پر پابندیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی قبول نہیں۔ ہمیں امریکا کی جانب سے تازہ ترین اقدامات کا علم نہیں۔

ممتاز زہرا نے کہا کہ برآمدی کنٹرول کےمن مانے اطلاق سے گریز کرنا ضروری ہے، برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

دفتر خارجہ کی لانڈھی دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفتر  خارجہ کی لانڈھی  دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان غیر ملکیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق حکومت اور عوام کے پختہ عزم کو مضبوط بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام جاری رکھیں گے۔دہشت گرد حملے میں دو پاکستانی شہید ہوئے ہیں۔حملے میں پانچ جاپانی شہری محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی میں دہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج شام کو 07:30 بجے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا مزہ بارش نے کرکرا کر دیا، راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں پھینکی جا سکیں اور گزشتہ روز کیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، امکان ہے دوسرے میچ میں بھی پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll