جی این این سوشل

پاکستان

یہ وہی جج صاحبان ہیں جنہوں نے ہمارے خلاف بھی فیصلے دیے: عمران خان

الیکشن التوا کیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ آئین میں یہ بات واضح ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہی ہونے چاہییں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یہ وہی جج صاحبان ہیں جنہوں نے ہمارے خلاف بھی فیصلے دیے: عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کی حفاظت کرنے والا ادارہ ہے۔ ہم نے اپنی حکومتیں قربان کیں تاکہ بحرانوں سے نکلا جائے اور انتخابات کا اعلان کیا لیکن سپریم کورٹ نے اس پر سو موٹو لیا۔ یہ وہی جج صاحبان ہیں جنہوں نے ہمارے خلاف بھی فیصلے دیے۔

قوم سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے خطرہ ہے کہ یہ لوگ اکتوبر میں الیکشن نہیں کرائیں گے، یہ چاہتے ہیں کسی طرح میں جیل جاوں یا نااہل ہوجاوں تو پھر الیکشن کرائیں۔

الیکشن التوا کیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ آئین میں یہ بات واضح ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہی ہونے چاہییں۔

انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ الیکشن سے خوفزدہ ہوکر عدلیہ کے خلاف جارہے ہیں۔ اگر کوئی فیصلہ ان کے حق میں آئے تو درست ورنہ سب غلط ہے۔ انہیں نظر آرہا ہے کہ الیکشن ہوگا تو انکی سیاسی موت ہوجائے گی۔ الیکشن کے انعقاد تک ملک میں استحکام نہیں آسکتا اور جب تک ملک میں استحکام نہیں آئے، ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں انصاف ہوتا ہے، وہ خوشحال ہوتا ہے اور جہاں جنگل کا قانون ہوتا ہے وہاں قومیں پیچھے رہ جاتی ہیں۔ یہاں آٹے کی لائنوں میں لوگ مر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ قانون کی حکمرانی میں پاکستان 141 نمبر پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک معاشی اور آئینی بحران میں دھنستا جارہا ہے، پاکستان کے حالات ایسے کبھی نہیں تھے۔ جو ملک خوشحال ہوتا ہے وہاں لوگ نوکریاں تلاش کرنے باہر نہیں جاتے۔

پاکستان

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، کوہاٹ، مالاکنڈ، لوئر دیر، سوات، باجوڑ، غذر، گاہکوچ اور پشاور وگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان،برطانیہ اقتصادی و معاشی تعلقات بہتر بنائیں گے ، صدر آصف علی زرداری

 صدر آصف علی زرداری نے باہمی مفاد کیلئے پاکستان اور برطانیہ میں تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج  پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کی اور اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر آصف علی زرداری  نے کہا کہ روزگار کے مواقع بڑھانے اور غربت میں کمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ہمارا ملک موسمیاتی تبدیلی سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں 6 لاکھ ہیکٹرز سے زائد رقبے پر مینگروز کے جنگلات ہیں جن کا ساحلی ماحولیاتی نظام کی بہتری اور ماحولیاتی پائیداری میں اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سورج کی روشنی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جس سے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔جین میریٹ نے صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب حکومت نےاچانک تعطیل کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر یکم اپریل بروز پیر چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نےاچانک تعطیل کا اعلان کر دیا

لاہور : پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر یکم اپریل بروز پیر چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار 31 مارچ بروز اتوار کو ملک بھر میں جوش و جذبے سے منائے گی اور انکی خوشیوں کو چار چاند لگانے کیلئے  پنجاب حکومت نے چھٹی کا اعلان کر دیا  ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll