جی این این سوشل

دنیا

بھارتی پنجاب میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، سکھ فار جسٹس نے امریکا میں کیس دائر کردیا

بھارتی پنجاب میں پر تشدد کریک ڈاؤن اور انٹرنیٹ کی مکمل بندش کیخلاف سکھ فار جسٹس نے پنجاب میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف امریکا میں کیس دائر کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی پنجاب میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، سکھ فار جسٹس نے امریکا میں کیس دائر کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی پنجاب میں پر تشدد کریک ڈاؤن اور انٹرنیٹ کی مکمل بندش کیخلاف سکھ فار جسٹس نے پنجاب میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف امریکا میں کیس دائر کردیا۔

امریکی فیڈرل کورٹ نیو یارک نے چیف منسٹر پنجاب سمیت دو دیگر حکام سے جواب طلب کرلیا، خالصتان کے قیام کیلئے کوشاں سکھ فار جسٹس نے امریکی فیڈرل کورٹ نیویارک سے 27 مارچ کو رجوع کیا۔

عدالت نے بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت سنگھ مان، گورنر بنواری لال پروہت اور گورو یادیو کو جواب دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ دو ماہ کا وقت دیا ہے۔

اس موقع پر قونصل جنرل سکھ گار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ مقدمہ ٹارچر وکٹمز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت دائر کیا ہے، متعلقہ ایکٹ امریکی عدالت کو بیرون ملک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مقدمہ چلانے کی اجازت دیتا ہے؟ پنجاب میں جنگی جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ مظالم چھپانے کیلئے انٹرنیٹ سروس بند کرکے پنجاب کو دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں سکھ پنجاب میں مظالم اور امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، بھارتی ہائی کمیشن پر گزشتہ ہفتہ ہزاروں سکھوں نے احتجاج میں حصہ لیا تھا، آسٹریلیا میں ریفرنڈم کے دو مراحل میں ہزاروں سکھوں کی شرکت سے بھارت کی پریشانی عیاں ہے۔

پاکستان

وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور جنرل سیکریٹری شعیب خان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات

کراچی  : اطلاعات و نشریات کے وزیر  عطاءاللہ تارڑ سے گورنر ہاؤس کراچی میں کراچی پریس کلب کے وفد نےملاقات کی ۔صحافیوں، میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ  نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کے چوتھے ستون کا کردار ادا کر رہا ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آزاد اور خودمختار میڈیا کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر میڈیا ہاؤسز اور اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کے لئے اقدامات اٹھائے۔

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور جنرل سیکریٹری شعیب خان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ وزیر اطلاعات نے کراچی پریس کلب کے لئے 10 لاکھ روپے کا چیک بھی  پیش کیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حلقہ پی پی 32گجرات سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی موسی الہی نے حلف اٹھا لیا

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ پی پی 32گجرات  سے منتخب  رکن پنجاب اسمبلی   موسی الہی نے حلف اٹھا لیا


گجرات : نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری موسی الہی نے پنجاب اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 32 گجرات سے رکن صوبائی اسمبلی چودھری موسی الہی نے ضمنی انتخابات میں پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی۔

گجرات سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری موسی الہی  نے رکن اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ۔

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں  نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی ۔ پہلی بار اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر چودھری موسی الہی نے اپنے  حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کے لیے اواز اٹھاتا رہوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت  گرد ہلاک

 ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے برامد ہونے والے ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سرغنہ سہیل عرف عزماتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرقاوی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll