اگر عمران خان جیل گئے تو13پارٹیوں کاسیاسی جنازہ بھی نکل جائےگا،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت مفتی تقی عثمانی کی مان کر ملک کو سنگین حالات سے نکالے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ حکومت کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن نواز شریف واپس نہیں آئے جبکہ گندم 100 فیصد ،پیٹرول 123 روپے لیٹر اور گھی 200 روپے کلو مہنگا ہو گیا ہے۔عوام کو کیڑے مکوڑےسمجھ کرفیصلے کاحق نہ دینےوالے اپنےفیصلوں پرپچھتائیں گے
حکومت کا1سال مکمل ہوگیا۔نواز شریف واپس نہیں آیاگندم 100 فیصد،پیٹرول 123 روپےلیٹر اورگھی200روپے کلومہنگاہوگیا۔حکومت مفتی تقی کی بات مان لےاورملک کوسنگین حالات سےنکالے۔عمران خان پر140مقدمے بن توسکتےہیں لیکن وہ نااہل نہیں ہوسکتےاور اگرجیل گئے تو13پارٹیوں کاسیاسی جنازہ بھی نکل جائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 3, 2023
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عمران خان پر140مقدمے بنا توسکتی ہے لیکن وہ نااہل نہیں ہوسکتےاور اگر عمران خان جیل گئے تو13پارٹیوں کاسیاسی جنازہ بھی نکل جائےگا۔مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی اب فیصلےکاوقت آپہنچا۔
فیصلہ اسی ہفتے ہوجائےگا کہ ملک آئین اورقانون کےتحت چلےگا یاشریفوں اور زرداریوں کی خواہش پرچلےگا۔آئین90دن میں انتخاب کاتقاضا کرتا ہےلیکن یہ بضد ہیں کہ آئین اورجمہوریت کو ڈبو دیں گےلیکن الیکشن نہیں کرائیں گے۔عدالتی حکم پرعمل نہ ہوا توسپریم کورٹ تیسرے وزیراعظم کوبھی گھر بھیج سکتی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 3, 2023
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف دے مذاکرات ناکام ہو گئے، انٹرنیشنل ڈونیشن زیرو ہے،بجلی گیس آٹا نایاب ہیں۔اقتدار پرطاقت سے قبضہ،یہ موجودہ حکمرانوں کا ایجنڈا ہے۔اب سپریم کورٹ ہی ملک کوبچا سکتی ہے۔حکومت اداروں اور عوام کا ٹکراؤ چاہتی ہےفیصلہ اسی ہفتے ہوجائےگا کہ ملک آئین اورقانون کےتحت چلےگا یاشریفوں اور زرداریوں کی خواہش پرچلےگا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا ک آئین90دن میں انتخاب کاتقاضا کرتا ہےلیکن یہ بضد ہیں کہ آئین اورجمہوریت کو ڈبو دیں گےلیکن الیکشن نہیں کرائیں گے۔عدالتی حکم پرعمل نہ ہوا توسپریم کورٹ تیسرے وزیراعظم کوبھی گھر بھیج سکتی ہے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 6 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 4 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 9 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 9 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل





