ممنوعہ فنڈنگ کیس ، عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ نے فیصلہ جاری کیا ہے


اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ نے فیصلہ جاری کیا ہے۔ ہائیکورٹ کی جانب سے کیس کے شواہد پر سوالات اٹھا ئے گئے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری فیصلہ میں کہا گیا ہےکہ ایک بھی ثبوت نظر نہیں آیا کہ عارف نقوی کی بھیجی رقم جرم کی رقم تھی۔ ایف آئی آر میں لگائے الزامات کا عمران خان یا طارق شفیع سے تعلق ہی نہیں ہے۔ عمران خان نے تو کسی ایک بھی بینک دستاویز پر دستخط نہیں کئے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق یا عارف نقوی نے کوئی غلط بیان حلفی دیا یا بینک حکام نے ٹرانزیکشن رپورٹ نہیں کی ہے۔ بینک حکام سے متعلق اختیار اسٹیٹ بینک کا ہے جس نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ اسٹیٹ بنک نے نہ انکوائری کی نہ ہی پاکستان تحریک انصاف کو وصول کسی ٹرانزیکشن کو غیر قانونی ڈیکلئیر کیا ہے۔
فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک الزام پی ٹی آئی اکاونٹ کو نیا پاکستان اکاونٹ میں تبدیل کرنے کا ہے جو کوئی جرم نہیں ہے۔ اس کیس کے تفتیشی افسر نے اسٹیٹ بینک حکام کا بھی کوئی بیان قلمبند نہیں کیا ہے۔
ایف آئی اے مطمئن نہیں کر سکی ہے کہ ضمانت خارج کیوں کی جائے؟ بیکنگ کورٹ نے درست کہا اس کیس میں تمام شواہد دستاویزی ہیں گرفتاری ضروری نہیں ہے۔ جس کے بعد عدالت نے ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں خارج کردی ہے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 27 minutes ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- an hour ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- a day ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 20 hours ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- a day ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 19 hours ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- a day ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- an hour ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- a day ago



