عالمی برادری فلسطین اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بربریت کا نوٹس لے، شازیہ مری
اسلامو فوبیا میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل مذمت ہے


اسلام آباد: وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بربریت کا نوٹس لے۔
بھارت کی 8 ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی تشدد کیا جا رہا ہے، اسلامو فوبیا میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین میں مسجد اقصیٰ میں فلسطینی عبادت گزاروں پر بربریت کی مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے۔
اس سے قبل بھی ماضی میں رمضان المبارک میں اسی طرح کی بربریت فلسطینیوں کے روا رکھی گئی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد ہو رہا ہے، 8 ریاستوں میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔
ان کے کاروبار تباہ کئے جا رہے ہیں، ان کیلئے زمین تنگ کی جا رہی ہے، وہاں اسلامو فوبیا بڑھ رہا ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں، ہم اس ایوان سے بھی کوشش کریں گے کہ بھارت تک اپنے جذبات پہنچائیں اور مودی ہوش کے ناخن لے اور اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات بند کئے جائیں اور مسلمانوں کو تحفظ دیا جائے۔

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 20 گھنٹے قبل

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 16 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 20 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، 12 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، سرفراز بگٹی
- 15 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 21 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 21 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 20 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 21 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 20 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 21 گھنٹے قبل







