Advertisement
پاکستان

‏صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ بل نظرثانی کیلئے واپس بھیج کر ثابت کر دیا وہ ملک کے صدر نہیں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ہیں، شیری رحمن

صدر نے پارلیمنٹ کے ہر فیصلے کو تحریک انصاف کی نظر سے دیکھا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اپریل 8 2023، 8:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
‏صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ بل نظرثانی کیلئے واپس بھیج کر ثابت کر دیا وہ ملک کے صدر نہیں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ہیں، شیری رحمن

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ بل نظرثانی کیلئے واپس بھیج کر ثابت کر دیا وہ ملک کے صدر نہیں بلکہ ابھی بھی تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں شیری رحمان نے کہا کہ صدر نے پارلیمنٹ کے ہر فیصلے کو تحریک انصاف کی نظر سے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بل موصول ہونے سے پہلے ہی وہ ایک انٹرویو میں اس پر اپنا مؤقف دے چکے، وہ صدر کے آئینی عہدے کی نہیں بلکہ اپنی پارٹی پالیسی کی پیروی کررہے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement