پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے۔
ہم حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس کے لیے ساری قوم تیار رہے کیوں کہ چوروں کے ٹولے کو سہولت کاروں نے ہمارے اوپر یہ سمجھ کر مسلط کیا ہے کہ ہم غلام ہیں مگر کلمے کی طاقت انسان کو خوف سے آزادی دیتی ہے۔
زمان پارک میں افطار پر آئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اسلام کا سکالر نہیں ہوں اپنی زندگی سے سب سیکھا، انسان کو اندر کی آزادی لا الہ الا اللہ دیتا ہے اور معاشرے کی آزادی انصاف دیتا ہے، جوانقلاب اللہ کے نبی ﷺ لے کر آئے ویسا انقلاب دنیا میں کہیں نہیں آیا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بدر میں تین سو تیرہ سپاہی تھے، گیارہ سال بعد خالد بن ولید کی لیڈر شپ کے سامنے رومن فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے، عربوں کو اللہ کے نبی ﷺ نے آزادی دی، آزاد لوگ آزادی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، غلام لوگ آزادی کی جنگ نہیں لڑتے۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہماری آزادی کی جنگ ہے جس کے لیے ساری قوم کو تیار ہونا ہے، چوروں کے ٹولے کو سہولت کاروں نے ہمارے اوپرغلام سمجھ کر بٹھا دیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین کو گرفتار کر لیا یہ بتانے کے لیے کہ ہم غلام ہیں، کوفہ کے لوگوں نے یزید کے ڈر کی وجہ سے امام حسینؑ کی مدد نہ کی، بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے۔

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- ایک دن قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- ایک دن قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- 25 منٹ قبل
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- 12 منٹ قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 21 گھنٹے قبل
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- چند سیکنڈ قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- ایک دن قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- ایک دن قبل





.jpg&w=3840&q=75)

