Advertisement
پاکستان

صدر مملکت کی پاک فوج کے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر گفتگو ، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ کے بھائیوں سے رابطہ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 18th 2023, 6:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت کی پاک فوج کے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر گفتگو ، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وطن کی خاطر خدمات اور قربانی پر شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے شہدا کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صدر نے شہدا کی فرض شناسی اور بہادری پر انہیں سلام پیش کیا، ڈاکٹر عارف علوی نے 15 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا۔

انہوں نے لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ کے بھائیوں سے رابطہ کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کی وطن کی خاطر خدمات اور قربانی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم اپنے شہدا کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے قوم کی جانب سے شہدا کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔ انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور ان کے لئےصبر جمیل کی بھی دعا کی۔

 

Advertisement
Advertisement